اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات کیس دوبارہ کھل گیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریکارڈ جمع ہونے کے بعد اسحاق ڈار کوطلبی کا  نوٹس جاری کر دیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 26th 2023, 8:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات کیس دوبارہ کھل گیا

تفصیلات  کے مطابق احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ  اسحاق ڈار کو 10  اکتوبر کو دوبارہ  طلب کرلیا ہے ۔

اس ضمن میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی طلبی کا حکم نامہ جاری کردیا ۔

خیال رہےکہ  نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت اس سے قبل عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس واپس نیب کو بھیج دیا تھا، اور نیب ترمیمی ایکٹ کے قانون کا حصہ نہ بننے کے باعث کیس دوبارہ کھولا گیا ہے ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریکارڈ جمع ہونے کے بعد اسحاق ڈار کوطلبی کا  نوٹس جاری کر دیا ۔