جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین اتھارٹی کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا

سعودی عرب کے سفیر نائف بن بندر السدیری دو روزہ دورے پر فلسطین اتھارٹی پہنچ گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین اتھارٹی کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین اتھارٹی کے لیے اپنا سفیر مقرر کردیا۔ سعودی عرب کے سفیر نائف بن بندر السدیری دو روزہ دورے پر فلسطین اتھارٹی پہنچ گئے۔

سفیر السدیری نے صدر محمود عباس کے سفارتی امور کے مشیر ماجدی الخالدی کو اردن میں قائم فلسطینی سفارت خانے میں سفارتی اسناد پیش کیں جنہیں قبول کرلیا گیا۔ اصل اسناد جلد فلسطینی صدر کے حوالے کر دی جائیں گی۔

السدیری فلسطین میں سعودی عرب کے غیر مقیم سفیر اور یروشلم میں قونصل جنرل کے طور پر کام کریں گے۔ السدیری عمان میں سعودی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر السدیری نے کہا کہ یہ ایک اہم قدم ہے جس میں حرمین شریفین کے متولی اور ولی عہد کے فلسطین میں اپنے بھائیوں کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے عزم کے لیے اہم مضمرات ہیں۔ اس اقدام کے مثبت نتائج ہوں گے جو سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعلقات کو منظم کرنے اور باضابطہ فروغ دینے کے لحاظ سے فلسطینیوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم ان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے امید افزا مستقبل کے منتظر ہیں۔ سعودی عرب ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

سعودی عرب کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی قیادت کر رہا ہے۔

ماجدی الخالدی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دونوں برادر ممالک اور ان کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

پاکستان

پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،وزیر صحت

نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے اجراءسے صحت کے شعبے میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،وزیر صحت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ملاقات کی۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر صحت نے صدر مملکت کو صحت کے شعبے میں اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے صدر مملکت کو بتایا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کے ایجنڈے کے تحت پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے اجراءسے صحت کے شعبے میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے پانچ سو بنیادی مراکز صحت کو دو ماہ کے اندر اپ گریڈ کیا جائے گا، ان مراکز کو عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شعبہ صحت پر نگران وفاقی وزیرصحت کے وژن اور اصلاحات کو سراہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر 285 روپے65 پیسے کا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 285 روپے65 پیسے کا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 285 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 287 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں عارضی جنگ بندی ، حماس نے 10 اسرائیلوں سمیت 12 یرغمالی رہا کر دیے

عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں عارضی جنگ بندی ،  حماس نے 10 اسرائیلوں سمیت 12 یرغمالی رہا کر دیے

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے پانچویں روز حماس نے 10 اسرائیلوں اور 2 غیر ملکیوں سمیت 12 یرغمالی رہا کردیے۔

معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 10 اسرائیلیوں سمیت 12 افراد کو رہا کرنے کے بعد اسرائیل کو بھی 30 فلسطینی قیدی رہا کرنے پڑے، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 15 خواتین اور 15 مرد شامل ہیں۔

غزہ میں جاری حماس اسرائیل  لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے بتایا ہے کہ اسرائیل کا رویہ کتنا وحشیانہ تھا، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمالی بنانے کی ضرورت نہ ہوتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll