علاقائی
امپورٹڈ گاڑیوں کے ڈیلر کے گھر سے کروڑوں مالیت کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد
ایف آئی اے نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر چھاپہ مارا

ایف آئی اے نے حساس اداروں کے ساتھ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئےامپورٹڈ گاڑیوں کے ڈیلر گھر سے پاکستانی اور غیر ملکی بھاری کرنسی برآمد کرلی۔
حکام کے مطابق تاجر عزیز سیکھا کے پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر 26 ستمبر کی رات کو چھاپہ مارا گیا.انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں حساس ادارے کے ساتھ ایف آئی اے اور پولیس نفری بھی شامل تھی. چھاپے کے دوران گھر سے 23 ہزار ڈالر، 2 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، 5 لاکھ 49 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور 2 موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ تمام برآمد شدہ رقم اور موبائل فون ایف آئی اے کرائم سرکل منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عزیز سیکھا امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہے جس کے گھر کی نگرانی کے بعد کارروائی کی گئی، چھاپہ مار ٹیم کے مطابق نوٹوں کی گڈیاں تکیوں کے غلافوں میں چھپاکر رکھی گئی تھیں۔
پاکستان
شوکاز نوٹس کے خلاف جسٹس مظاہر نقوی کی درخواستوں کی سماعت 15 دسمبر کو مقرر
جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کی جانب سے انہیں جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کو چیلنج کرنے والی آئینی درخواستوں کی سماعت 15 دسمبر کو ہوگی۔
جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
جسٹس مظاہر علی نقوی نے 20 نومبر کو ایس جے سی کی انکوائری کا باضابطہ طور پر مقابلہ کیا اور اسے عدلیہ کی توہین قرار دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ SJC نے اٹھائے گئے اعتراضات کو حل کیے بغیر مزید کارروائی کے لیے نوٹس بھیجے، SJC کی 27 اکتوبر کی پریس ریلیز کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سمجھتے ہوئے
سپریم کورٹ میں اپنی درخواست میں، جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے خلاف شروع کی گئی ایس جے سی انکوائری کے خلاف حکم جاری کرنے پر زور دیا۔
اس معاملے کی ابتدا سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی شکایت میں ہے۔
میاں داؤد ایڈووکیٹ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں بدانتظامی، غیر قانونی اثاثوں اور پراکسیز کے ذریعے دولت جمع کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
دنیا
عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق
عمارت میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ رہاش پزیر تھے

بغداد: عراق کے علاقے اربیل کے قصبے سوران میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق سوران کے محکمہ صحت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسری اور چوتھی منزل پر لگنے والی آگ نے پوری عمارتکو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کی ٹیموں اور فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا کر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتا ل میں منتقل کرا دیا ہے۔
واضح رہے کہ عمارت میں یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ رہاش پزیر تھے۔
تجارت
ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں معمولی اضافہ
گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1190 روپے ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 7 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1276 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1271 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1190 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.28 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1250، راولپنڈی 1223، گجرانوالہ 1280، سیالکوٹ 1280، لاہور 1370، فیصل آباد 1285، سرگودھا 1280، ملتان 1290، بہاولپور 1333، پشاور 1234 اور بنوں میں 1210 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1157، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1210 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
ہنگری کے وسطی اور مغربی حصوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان چاہے تو فلسطین میں جنگ بندی ہو سکتی ہے ،اسماعیل ہانیہ
-
جرم 2 دن پہلے
امریکا، نیواڈا یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ، حملہ آور بھی مارا گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
سوئی ناردرن ، سی این جی اسٹیشن کیلئے گیس بحال کر دی
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ