سوات : خیبرپختونخواہ کے ضلع کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر سیدو شریف اسپتال میں سینٹرلائز آکسیجن پلانٹ نصب کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے ، کورونا کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر کوویڈ کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر سوات کے سیدو شریف اسپتال میں سینٹرلائز آکسیجن پلانٹ نصب کر دیا گیا۔ اس آکسیجن پلانٹ کی کپیسٹی یا گنجائش 8ہزار 400 ایم 3 ہے۔اسپتال ترجمان کے مطابق پلانٹ سے کوویڈ کے تمام مریضوں کو 24 گھنٹے بلا تعطل آکسیجن گیس کی فراہمی یقینی ہوگی۔پلانٹ اسپتال کے تمام شعبوں کو بلا رکاوٹ آکسیجن گیس فراہم کرے گا اور اس سے اسپتال پر آکسیجن کا 90 فیصد لوڈ ختم ہو جائے گا۔
ترجمان سیدوشریف اسپتال کے مطابق پلانٹس سے مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے کریٹیکل مریضوں کی بروقت ضرورت پوری ہوگی۔ آکسیجن کے عام ایک بڑے سلنڈر میں 6اعشاریہ 9 ایم 3 گیس ہوتی ہے جبکہ پلانٹس میں 1300 (249سی ایف ٹی) آکسیجن سلنڈر کی گنجائش موجود ہے ۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید78افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد18 ہزار993ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 61ہزار 473ہو گئی ہے ۔
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
- 15 hours ago
ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری
- a minute ago
سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے
- 15 hours ago
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر بنتے ہی روس پر پابندیاں لگانے کی دھمکی
- 19 minutes ago
گورنر کے اعتراضات مسترد،خیبرپختونخوا حکومت نے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا
- 14 hours ago
پی ٹی آئی کےتحریری مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے، عرفان صدیقی
- 14 hours ago
وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں آمد پر اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
- 16 hours ago
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری
- 14 hours ago
چیمپئینز ٹرافی :آئی سی سی کا بھارت کو دوٹوک جواب،بھارتی بورڈ نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
- 15 hours ago
سپریم کورٹ نے سنگین غفلت پرایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹادیا
- 15 hours ago
پنجاب میں میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ
- 12 minutes ago
سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روزاضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 hours ago