تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

پاکستان میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 27th 2023, 8:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

کراچی: پاکستان میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی ہوئی ہے ۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار  کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کی کمی سے 2,04,100 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح عالمی  مارکیٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 174,990 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں 10 گرام چاندی کی قیمت 2700 روپے فی تولہ مقرر ہے ۔