جی این این سوشل

پاکستان

نگراں حکومت نے چین، سعودی عرب سے 11 بلین ڈالر قرض مانگ لیا

ملک پاکستان کے معاشی استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کی نگراں وفاقی  حکومت نے چین اور سعودی عرب سے باضابطہ طور پر 11 ارب ڈالر کی امداد کی درخواست کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگراں حکومت نے چین، سعودی عرب سے 11 بلین ڈالر قرض مانگ لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ملک کے معاشی استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کی نگراں وفاقی  حکومت نے چین اور سعودی عرب سے باضابطہ طور پر 11 ارب ڈالر کی امداد کی درخواست کی ہے۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے یہ  بیان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران پیش کیا۔جمعرات کے دن  سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مالیاتی اور ریونیو کے معاملات پربات کی گئی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نےبتایا کہ حکومت ٹیکسز کو بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

اجلاس کے دوران ڈاکٹر شمشاد اختر نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی حکومت وفاقی حکومت پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جزوی طور پر صوبوں کو منتقلی پر غور کر رہی ہے۔

 وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرضوں کی اگلی قسط کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اصلاحات کے نفاذ کے لیے اپنے عزم پر زور دیاپاکستان کو آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر ملنے کی امید ہے لیکن اس کی مالی ضروریات اس رقم سے کہیں  زیادہ ہیں۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان نے سعودی عرب اور چین دونوں سے 11 بلین ڈالرقرض کی  درخواست کی ہے۔

 آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ معاہدے کے تحت پاکستان کو اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو قریبی مدت میں 9 بلین ڈالر تک بڑھانے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر شمشاد اختر کے تحریری بیان میں کہا گیا ہےکہ جون 2024 تک 12 بلین ڈالر تک پہنچنے کا ہدف ہے۔

 

دنیا

کملا ہیرس کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی: اے بی سی، اپسوس سروے

چند دن قبل(صدر جو بائیڈن کی ان کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کے بعد) ان کی عوامی پسندیدگی کی شرح 35 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کملا ہیرس کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ، ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی:  اے بی سی، اپسوس سروے

نیویارک (اے پی پی): امریکی اداروں اے بی سی اور اپسوس کے سروے پول کے مطابق ملک کی نائب صدر اور آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار کملا دیوی ہیرس کی عوامی سطح پر پسندیدگی کی شرح بڑھ کر 43 فیصد ہوگئی ہے، چند دن قبل(صدر جو بائیڈن کی ان کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کے بعد) ان کی عوامی پسندیدگی کی شرح 35 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق کملا ہیرس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے بالخصوص جب سے صدر جو بائیڈن نے اپنی دستبرداری اور ہیرس کی نامزدگی کی توثیق کی اس کے بعد ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

20 جولائی کو صدر جو بائیڈ ن کی طرف سے صدارتی انتخاب نہ لڑنے کے اعلان کے بعد سابق صدر باراک اوباما سمیت زیادہ تر بڑے ڈیموکریٹس نے کملا ہیریس کی حمایت کی ۔سروے کے مطابق 48 فیصد امریکیوں کملا ہیرس کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے جبکہ ،39 فیصد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ریپبلکن امیدوار بننے کی حمایت کی ۔88 فیصد ڈیموکریٹ اور 70 فیصد سیاہ فام امریکی کملا ہیرس کےصدارتی امیدوار بننے پر خوش ہوں گے ۔ حالیہ سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی پسندیدگی 40 فیصد سے کم ہوکر 36 فیصد ہو گئی ہے۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ آف نیشنز کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ

آفات کے تمام مراحل کے دوران، خاص طور پر آفات سے پہلے کے مرحلے میں تیاری اورآفات کے بعد موثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ آف نیشنز کااین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں این ای او سی کا دورہ

کامن ویلتھ آف نیشنز کی سیکرٹری جنرل محترمہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پیر کے روزاین ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے معزز مہمان کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار اور لائحہ عمل کے بارے تفصیلاً آگاہ کیا، جہاں متعدد سیٹلائٹ فیڈز، سافٹ ویئر ایپلی کیشنز، اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا بھر پور انداز میں فائدہ اٹھا یا جا رہا ہے۔

یہ وسائل نہ صرف این ای او سی کو ایک نیشنل کامن آپریٹنگ پکچرکی تشکیل میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ خطرے کی تشخیص، قبل از وقت وارننگ سسٹم، خطرے سے متعلق معلومات اور تیاری کی حکمت عملی بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

این ڈی ایم اے ٹیم نے اس دوران آپریشنل طریقہ کار اورآفات سے نمٹنے کے شعبہ میں این ڈی ایم اے کے مرکزی کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔این ڈی ایم اے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز،متعلقہ وزارتوں، محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول ملکی اور بین الاقوامی فلاحی اداروں کے درمیان تعاون میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آفات کے تمام مراحل کے دوران، خاص طور پر آفات سے پہلے کے مرحلے میں تیاری اورآفات کے بعد موثر ردعمل کو یقینی بناتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے آنے والے COP-29ایونٹ کی تیاریوں کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

سکریٹری جنرل سکاٹ لینڈ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اوراین ای سی کے قیام کے لیے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تدارک اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 سوشل میڈیا اتنا بے لگام ہوچکا کہ جس کا جو جی چاہتا ہے کہہ دیتا ہے، سرفراز بگٹی

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ  آج سبی کے لانس نائیک فائرنگ سے شہید ہوگئے، جبکہ ایک افسر زخمی ہوا، بتایا جائے سیکیورٹی فورسز کس کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سوشل میڈیا اتنا بے لگام ہوچکا کہ جس کا جو جی چاہتا ہے کہہ دیتا ہے، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت جنگ کی جارہی ہے، پرتشدد ہجوم کی جانب سے اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے۔ 

تفصیلات  کے مطابق وزیراعلیٰ   سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  اگست میں گوادر میں بہت بڑا وفد آرہا ہے، جبکہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ بھی شروع ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد یہ تھا کہ علاقے کو بند کرکےسی پیک کو روک دیں،ماہ رنگ بلوچ سے معاہدہ ہوا تھا کہ جلسے یا دھرنے کی اجازت لی جائے گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ  اپوزیشن تیل چھڑکنے کے بجائے آئے، انہیں مذاکرات کا اختیار دیتا ہوں، جو لوگ پرتشدد ہیں کیا ہم انہیں ہار پہنائیں گے، کیا جتھوں کو اجازت دیدی  جائے کہ وہ آکر اسمبلی چلائیں،پرتشدد ہجوم کی جانب سے اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں ریاست کی خاطر اپنا سیاسی سرمایہ ضائع کرنے کے لیے تیار ہوں، بلوچستان کے لوگ سمجھ چکے ہیں کہ ان کی ترقی پاکستان کے ساتھ ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ  آج سبی کے لانس نائیک فائرنگ سے شہید ہوگئے، جبکہ ایک افسر زخمی ہوا، بتایا جائے سیکیورٹی فورسز کس کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، جتھوں کی جانب سے تشدد کرکے لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے، اس پر اسمبلی کب جذباتی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  سوشل میڈیا اتنا بے لگام ہوچکا کہ جس کا جو جی چاہتا ہے کہہ دیتا ہے، عالمی سازشیں ہورہی ہیں، پاکستان کو توڑنے والوں کو جانتے ہیں، ہمیں ریاست اور نوجوانوں کے درمیان خلا کو گڈگورننس سے پُر کرنا ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اب مزید تشدد کا متحمل نہیں ہوسکتا،ہم آج بھی مذاکرات کیلئے  تیار ہیں، لیکن حکومتی رٹ قائم کرنے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll