ملک پاکستان کے معاشی استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کی نگراں وفاقی حکومت نے چین اور سعودی عرب سے باضابطہ طور پر 11 ارب ڈالر کی امداد کی درخواست کی ہے۔


اسلام آباد: ملک کے معاشی استحکام کی بحالی کے لیے پاکستان کی نگراں وفاقی حکومت نے چین اور سعودی عرب سے باضابطہ طور پر 11 ارب ڈالر کی امداد کی درخواست کی ہے۔
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے یہ بیان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران پیش کیا۔جمعرات کے دن سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مالیاتی اور ریونیو کے معاملات پربات کی گئی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نےبتایا کہ حکومت ٹیکسز کو بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
اجلاس کے دوران ڈاکٹر شمشاد اختر نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی حکومت وفاقی حکومت پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جزوی طور پر صوبوں کو منتقلی پر غور کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرضوں کی اگلی قسط کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اصلاحات کے نفاذ کے لیے اپنے عزم پر زور دیاپاکستان کو آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر ملنے کی امید ہے لیکن اس کی مالی ضروریات اس رقم سے کہیں زیادہ ہیں۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان نے سعودی عرب اور چین دونوں سے 11 بلین ڈالرقرض کی درخواست کی ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ معاہدے کے تحت پاکستان کو اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو قریبی مدت میں 9 بلین ڈالر تک بڑھانے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر شمشاد اختر کے تحریری بیان میں کہا گیا ہےکہ جون 2024 تک 12 بلین ڈالر تک پہنچنے کا ہدف ہے۔

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا
- 7 گھنٹے قبل

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

دالبندین میں فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ کا خیبر پختونخو ا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
- 7 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا
- 7 گھنٹے قبل

باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، ایک خارجی ہلاک ،دیگر زخمی حالت میں فرار
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 404 رنزپر مکمل، پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری
- 4 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 12 منٹ قبل