Advertisement

19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان نے ہفتے کے روز چین کے شہر ہانگزو میں 19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں سلور ایوارڈ  جیت لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 1 2023، 1:03 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں پاکستان نے سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد: پاکستان نے ہفتے کے روز چین کے شہر ہانگزو میں 19ویں ایشین گیمز کے اسکواش ایونٹ میں سلور ایوارڈ  جیت لیا۔ پاکستان نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فائنل میں جیت نہ سکا  اور سلور ایوارڈ اپنے نام کر لیا  کیونکہ فائنل ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی تھی ۔

اس سے قبل ہانگزو میں 19ویں ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے ابتدائی پول-اے کے میچ میں ازبکستان کو اٹھارہ دو گول سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے احمد ارباز نے 5، رانا عبدالوحید ارشد اور افراز نے تین تین جبکہ محمد عمر بھٹہ اور عبدالرحمن نے دو دو گول سکور کیے۔پاکستان کے محمد عاصم خان نے کویت کے المیزین عبداللہ کو 11/9، 11/7 اور 11/9 سے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

 

Advertisement
Advertisement