جی این این سوشل

علاقائی

مظفرآباد: مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج ،پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے

احتجاجی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مظفرآباد: مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج ،پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مظفر آباد : پولیس اور تاجر آمنے سامنے آ گئے ، عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی کیمپ ہٹانے سے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ، پولیس نے مشتعل مظاہرین پر  لاٹھی چارج کیا اور پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی ۔

احتجاجی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ۔

یاد رہے کہ ڈی ایس پی پولیس بھی احتجاجی مظاہرین کی جانب سے کیے گئے پتھراؤ میں زخمی ہوئے ۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور نہ ہی پولیس سے کسی قسم کا غلط رویہ اپنایا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان پر فائرنگ بھی کی ہے اور ان کے احتجاجی کیمپ بھی اکھاڑ دیے ہیں ۔

یاد رہے کہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے مہنگی بجلی پر احتجاج کیا جا رہا تھا مظفرآباد کی تاجر برادری نے دکانیں بند کردیں ۔

مظاہرین نے کہا کہ احتجاج پر امن تھا لیکن پولیس نے ہمارے تاجروں ، قائدین کو گرفتار کیا ہے جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں ۔

پولیس گرفتاریوں کے خلاف مظفرآباد ، راولا کوٹ اور دیگر علاقوں میں پولیس کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ۔

کھیل

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارتی صحافی

 بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ کو پاکستان سے دور منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی، بھارتی صحافی

لاہور: بھارتی سپورٹس صحافی وکرت گپتا نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گی ۔ 

سپورٹس چینل کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں گپتا نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے باز رہے گی اور اس کے نتیجے میں یہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت منعقد کیا جائے گا۔


انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچ اسی ہائبرڈ فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے، جس میں زیادہ تر انتظامات کو ایک ہفتے کے اندر آنے والی میٹنگ میں حتمی شکل دینے کی امید ہے۔


 بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے ایشین کرکٹ کونسل (ACC) پر دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا گیا۔ 

 بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹورنامنٹ کو پاکستان سے دور منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔


مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونا ہے۔ پاکستان 24 فروری کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا ۔

سیمی فائنلز بالترتیب 5 اور 6 مارچ کو کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں، فائنل سیٹ 9 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 ایف آئی اے کی جانب سے پاور ڈویژن کے سنگین الزامات مسترد

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کی دیانت داری اور کارکردگی کے معاملے پر ایف آئی اے کا سیکریٹری پاور ڈویژن کو لکھا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایف آئی اے کی جانب سے  پاور ڈویژن کے سنگین الزامات  مسترد

 ایف آئی اے نے پاور ڈویژن کے سنگین الزامات کو مسترد کردیا ۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں تعینات ایف آئی اے افسران کی دیانت داری اور کارکردگی کے معاملے پر ایف آئی اے کا سیکریٹری پاور ڈویژن کو خط لکھا گیا ۔ 
  پاور ڈویژن کے لکھے گئے خط پر ایف آئی اے نےتشویش کا اظہارکیا، پاور ڈویژن نے بجلی چوری اور کرپشن روکنے کیلئے تعینات ایف آئی اے افسران پر سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کسی ایف آئی اے افسر سے متعلق شکایت ہے تو نام کے ساتھ واضح کیا جائے، ایف آئی اے نے بجلی چوری اور کرپشن کیخلاف 185 مقدمات درج کئے، ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث 85 اہلکاروں کو گرفتار،67 کروڑ کی ریکوری کی۔
 سیکریٹری پاور ڈویژن ایف آئی اے افسران پر لگنے والے سنگین الزامات کا جائزہ لے،جن افسران کیخلاف شکایت ہے تو نام بتائیں کارروائی کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کا امکان

اسلام آباد: یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 9.11 روپے فی لیٹر کم ہونے کی توقع ہے۔


یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پیش رفت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھیجے گا۔ وزیر خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو کریں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll