Advertisement
پاکستان

انوار الحق کاکڑکی چینی صدر اور وزیراعظم کو چین کے 74 ویں قومی دن پر مبارکباد

آج کی دنیا میں چین امن ، استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی کا مرکز بن چکا ہے، نگران وزیر اعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Oct 1st 2023, 7:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انوار الحق کاکڑکی چینی صدر اور وزیراعظم کو چین کے 74 ویں قومی دن پر مبارکباد

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سمیت پوری چینی قوم کو چین کے 74 ویں قومی دن پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے آئرن برادر کی کامیابیوں پر فخر کرتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ آج کی دنیا میں چین امن ، استحکام کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی کا مرکز بن چکا ہے۔ اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے پاک چین دوستی زندہ باد بھی تحریر کیا۔

 

Advertisement