سب اعتراف کر رہے ہیں کہ حالات خراب ہیں لیکن ذمہ داری کوئی قبول نہیں کر رہا، سراج الحق
ہمارے تمام ہمسایہ ممالک ترقی کی جانب گامزن ہیں ، ہمارے پاس سب کچھ ہے لیکن ہر طرف سے تباہی کی خبریں آتی ہیں، امیر جماعت اسلامی


امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سب اعتراف کر رہے ہیں کہ حالات خراب ہیں لیکن ذمہ داری کوئی قبول نہیں کر رہا، ہمارے تمام ہمسایہ ممالک ترقی کی جانب گامزن ہیں ، ہمارے پاس سب کچھ ہے لیکن ہر طرف سے تباہی کی خبریں آتی ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ خبر دیکھی کہ وفاقی حکومت نے پٹرول فی لٹر 8 روپے سستا کر دیا، ساتھ ہی خبر پڑھی کہ گیس کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹیں غائب، خوف و بے یقینی ہے، چاروں طرف تباہی و بربادی ہے، صدر، وزیراعظم سے پولیس تک سب حالات خرابی کا اعتراف کر رہے ہیں، ذمہ داری کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ روٹی 25 روپے اور بجلی کا یونٹ 52 روپے کا ہے ، پاکستان میں جیسے ہی کوئی وزیر بنتا ہے اس کی جائیدادوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ہمارے حکمرانوں نے انگلینڈ اور کینیڈا میں جائیدادیں بنائیں، کبھی سنا پے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم کا سعودی عرب میں کاروبار ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ افغان کرنسی پاکستان سے 3 گنا زیادہ مضبوط ہے، بنگلادیش، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، انڈیا سب ترقی یافتہ ہیں، کیا ہماری معیشت ٹھیک اور امن وامان صورتحال بہتر ہو رہی ہے؟

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago



