Advertisement

خواتین اور لڑکیوں کو حقوق کی فراہمی کے بغیر ہم پائیدار ترقیاتی اہداف ممکن نہیں منیر اکرم

کورونا وائرس کی وبا اور گزشتہ سال آنےوالے سیلاب نے خواتین اور لڑکیوں کے حقوق میں درپیش چیلنجز کو مزید بڑھا دیا ہے، مستقل مندوب

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 5th 2023, 10:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خواتین اور لڑکیوں کو حقوق کی فراہمی کے بغیر ہم پائیدار ترقیاتی اہداف ممکن نہیں منیر اکرم

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی سماجی، انسانی اور ثقافتی امور سے متعلق تھرڈ کمیٹی میں کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو حقوق کی فراہمی کے بغیر ہم پائیدار ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکیں گے لیکن اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا اور گزشتہ سال آنےوالے سیلاب کے باعث مالیات، ایندھن اور خوراک کے بحران نے پائیدار ترقیاتی اہداف سمیت خواتین اور لڑکیوں کے حقوق میں پیش رفت کے حصول میں درپیش چیلنجز کو مزید بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے ’’خواتین کی ترقی‘‘کے موضوع پر ایک مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیہی خواتین کو خاص طور پر چیلنجز کا سامنا ہے، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پاکستان میں 50 سے 80 فیصد دیہی خواتین زرعی اجناس کی پیداوار میں حصہ لیتی ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں 70 فیصد مویشیوں کی دیکھ بھال کا انتظام بھی خواتین ہی کرتی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی برادری نے صنفی مساوات اور خواتین کی تعلیم، کام، سیاسی نمائندگی کے ساتھ ساتھ گھرانوں، برادریوں اور قومی زندگی میں شرکت کے حقوق کو فروغ دینے اور یقینی بنانے کے لیے واضح اصول طے کیے ہیں۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ تقریباً تمام ممالک میں یہ اصول سرکاری سطح پر قائم ہیں تاہم اس کے باوجود بہت سے ممالک میں، خاص طور پر دیہی علاقوں میں لڑکیوں اور خواتین کی صورت حال بدستور پسماندہ ہے۔ اقوام متحدہ کا نظام انفرادی ترقی پذیر ممالک کی سفارشات کو حقیقی ترقی اور خواتین اور لڑکیوں کے لیے معیاری زندگی میں تبدیل کرنے میں کس طرح مدد کر سکتا ہے اور بڑا چیلنج مناسب مالی امداد کی کمی ہے۔اس سلسلے میں سروے اور مطالعہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو فروغ دینے میں ایک تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے

Advertisement
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 3 hours ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 3 days ago
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 2 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 3 days ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • a day ago
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • a day ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • a day ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 3 days ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 21 hours ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • a day ago
Advertisement