جی این این سوشل

صحت

کورونا ویکسینیشن کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ؟

ممبئی: دنیا بھر میں لوگوں کو کورونا وبا سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اب تک دنیا بھر کے ایک ارب 32 کروڑافراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا ویکسینیشن کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ؟
کورونا ویکسینیشن کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ کورونا کے مریض کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ڈاکٹر صحت بخش غذائیں کھانے کی ہدایت کرتے ہیں اسی طرح ویکسینیشن پراسیس کے دوران بھی اپنی قوت مدافعت کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔ حال ہی میں مشہوربھارتی ماہر غذائیت پوجا مکھیجا نے انسٹاگرام پر ایک معلوماتی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ویکسینیشن سے پہلے اور ویکسینیشن کے بعد کیا کھانا چاہیئے اور کن سےاجتناب برتنا چاہیئے۔

 

جس طرح ہر لیباریٹری ٹیسٹ کی کچھ ضروریات ہوتی ہے کہ ٹیسٹ سے پہلے کیا کھانا پینا چاہیے یا کیا نہیں کھانا یا پینا چاہئے، اسی طرح کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے بھی درج ذیل باتوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے۔

 

ویسے تو صحت بخش اور گھر کے بنے کھانے روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے لیکن ویکسینیشن سے پہلے اور بعد میں باہر کے غیر معیاری کھانوں خصوصا جنک فوڈ سے پرہیز کریں، تاکہ کسی انفیکشن کی صورت میں آپ کا مدافعتی نظام کمزور نہیں ہو۔

 

ویکسینیشن سے پہلے اور بعد میں ضروری ہے کہ آپ  ہائیڈریٹڈ( جسم میں پانی کی مناسب مقدار) رہیں، جسم میں پانی کی کمی ویکسین لگنے کی جگہ پر جلن کا سبب بن سکتی ہے۔ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پانی ، زیادہ پانی والے پھلوں، سوپ اور سبزیوں کے جوس کا استعمال کرنا چاہیئے۔

 

 تمباکو نوشی، شراب اور اس نوعیت کا دیگر نشہ قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی مزید بڑھ جاتی ہے۔ اگر آپ کسی بھی قسم کے نشے کے عادی ہیں تو ویکسیشین سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے اس کا استعمال ترک کردیں۔ ویکسینیشن کے بعد بھی اگلے 24 گھنٹوں تک قطعی کوئی نشہ نہیں کریں۔

ویکسینیشن سے ایک دن قبل مکمل آرام کریں اور بھرپور نیند لیں، کیوں کہ ناکافی نیند آپ کی قوت مدافعت کو 70 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

پاکستان

امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں، مسعود خان

مسعود خان نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی تعامل کو بہتر بنانے کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں،   مسعود خان

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک تیزی سے خطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی طرف گامزن ہے۔

سفیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کی ٹیک انڈسٹری میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے اور ہم نے نہ صرف کاروبار کو آسان بنانے بلکہ انہیں بہت زیادہ منافع بخش بنانے کے لیے اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔لاس اینجلس (ایل اے) ایریا چیمبرز کی صدر محترمہ ماریہ ایس سلینس سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی تقریباً 80 امریکی اداروں کی میزبانی کر رہا ہے اور وہ ملک کی مارکیٹ کو فائدہ مند سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔

پاکستان میں اربوں کی خلیجی سرمایہ کاری کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے امریکی تاجر برادری کو خلیجی ممالک کے ساتھ ہاتھ ملانے اور پاک معیشت کی جانب سے پیش کردہ منافع کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے سہ فریقی شراکت داری قائم کرنے کی دعوت دی۔


انہوں نے لاس اینجلس اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی پارٹنرشپ کی تجویز بھی پیش کی تاکہ معاشی تعامل کو بہتر بنانے کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے۔

ایل اے میں 150,000 پاکستانی امریکن کمیونٹی کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے، مسعود خان نے مشاہدہ کیا کہ یہ دو طرفہ تعلقات کو مزید استوار کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ہے۔


دونوں فریقوں نے تجارت اور کاروباری تعاملات کو بڑھانے کے لیے صنعت کے لیے مخصوص تعاون کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 چیئرمین پی اے سی سی وقار علی خان کی قیادت میں پاکستان امریکن چیمبر آف کامرس (PACC) کے بورڈ ممبران اور تاجروں سے ملاقات کے دوران سفیر مسعود خان نے مہمان نوازی، ہوٹلوں، ہسپتالوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستانی امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان 10 لاکھ پاکستانی امریکی کمیونٹی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک پل ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مختلف کاروباروں اور شعبوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور مزید تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔


لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل میں پاک-امریکی اور امریکی کاروباری رہنماؤں، کاروباری شخصیات، بینکرز، پیشہ ور افراد اور حکام کے ساتھ بات چیت کے دوران مسعود خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی مضبوط بنیادیں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

جونس برادرز کے معروف گلوکار جو جونس اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے درمیان بچوں پر ہونے والے معاہدے کے بعد تعلقات بہتر ہونے لگے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جو جونس کی جانب سے سوفی ٹرنر کے خلاف طلاق کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

عدالتی ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر، جنہوں نے 2019 میں شادی کی تھی، بچوں کی تحویل کے لیے عارضی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد گلوکار نے 11 اکتوبر کو طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے ، بچوں کے معاملے پر ہونے والے معاہدے کے مطابق جو جونس اور سوفی ٹرنر نے عارضی تحویل کے انتظام پر اتفاق کیا  تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں اپنی بیٹیوں کو باری باری تین ہفتوں کے لئے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

سندھ وپنجاب کےکچےکےسرحدی علاقے میں پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرکے 2 ڈاکو  ہلاکجبکہ کارروائی میں 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ڈاکو پولیس کے 3 جوانوں کی شہادت ، قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوت تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ مختلف مقامات پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ابھی جاری ہے اور ماچھکہ ، بھونگ، صادق آباد اورکوٹ سبزل کی پولیس نفری بھی آپریشن میں شریک ہے،گھوٹکی اور راجن پور پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے بتایا کہ بگٹی قبیلے کے رضا کار  بھی پولیس کے ساتھ ہیں۔ ڈاکوؤں نے چوکیاں مضبوط بنانے کا کام روکنے کےلئے پولیس پر شدید فائرنگ کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں رینجرز  پولیس سے تعاون کررہی ہے اور سندھ پولیس نے ہمارا زبردست ساتھ دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ ہے، جب کہ آپریشن میں رضاکاروں کی شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں رضا کار شامل نہیں کیے جاتے بلکہ وہ انٹیلیجنس معلومات دیتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  انفارمرز کی مدد لیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll