پولیس افسران شیخ رشید کی گرفتاری میں ملوث نہیں، آر پی او کا بیان


لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی بازیابی کے لئے آر پی او راولپنڈی کو آخری مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ شیخ رشید آئندہ سماعت تک بازیاب کرایا جائے ، ایک ہفتے بعد کوئی نہ کوئی آرڈر پاس کریں گے۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کی، آرپی اوراولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔ آر پی او کا بیان دیا کہ پولیس افسران شیخ رشید کی گرفتاری میں ملوث نہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آرپی او صاحب بتائیں شیخ رشید سے متعلق کیا پیش رفت ہے۔ جس پر آر پی او راولپنڈی نے بتایا کہ شیخ رشید کی بازیابی کیلئے مزید مہلت چاہیے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اور کتنا وقت چاہیے، جتناوقت دیا گیا اس میں آپ نے کیا کیا، درخواستگزار کے بیان حلفی اور سی ڈی آرز پر کیا تفتیش ہوئی۔ جس پرآر پی او نے جواب دیا کہ درخواست گزارکو انکوائری کے لئے بلایا لیکن وہ کوئی معقول جواب نہیں دے سکے، جن پولیس افسران پر شیخ رشید کی گرفتاری کا الزام ہے سی ڈی آرز کے مطابق وہ پانچوں افسران اس علاقے میں موجود نہیں تھے۔
عدالت نے سوال کیا کہ اب بتائیں کیا کرنا ہے شیخ رشید کو کس طرح بازیاب کریں گے۔ جس پر آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ تھوڑی سی مہلت اور چاہیے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک ہفتے کی مزید مہلت آخری موقع سمجھ کر دے رہے ہیں، اس کے بعد مزید التواء نہیں دیں گے، اگر ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش نہ کیا گیا تو آرڈر جاری کردیں گے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 4 days ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 14 hours ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 12 hours ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 15 hours ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 days ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 days ago

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 15 hours ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 9 hours ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 4 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 14 hours ago



