Advertisement
پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان میں فلسطینی سفارت خانے کا دورہ

اسرائیل کے ہاتھوں اندھا دھند قتل عام کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Oct 19th 2023, 10:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان میں فلسطینی سفارت خانے کا دورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور اسرائیل کے ہاتھوں اندھا دھند قتل عام کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت اور اس کے غیر متناسب ردعمل میں ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادت کی مذمت کرے۔

صدر مملکت نے جمعرات کو اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے بھی ملاقات کی اور پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کے لیے قابل قبول ہو۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کو فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بحث کرنی چاہیے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے قرارداد پاس کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے وحشیانہ اقدامات سے نفرت کے مزید امکانات پیدا ہوتے ہیں جس سے مزید جنگیں شروع ہوتی ہیں، او آئی سی کو فلسطین کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے، ہم غزہ میں ہونے والی بربریت، اسرائیل کے غیر متناسب ردعمل، اور گزشتہ 30-40 سالوں سے نسلی تفریق کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مذمت کرتے ہیں کہ لوگوں کو بے دردی سے مارا جا رہا ہے، غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی گئی جس میں 500 سے زائد افراد شہید ہوئے، یہ سب کچھ مزید تلخی پیدا کرتا ہے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ دراصل امن کے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر تباہ کر دیتی ہے۔ فلسطینی عوام کو پرامن دو ریاستی حل کے حصول کی کوششوں سے روکنے کے لیے دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں، ایسی دیواریں کبھی قائم نہیں رہتیں، عوام ان کو گرا دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک دو ریاستی حل کو روکا جائے گا، لوگ ردعمل ظاہر کرتے رہیں گے۔

فلسطینی سفیر نے اس مشکل وقت میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو فلسطینی عوام کی نسل کشی قرار دیا۔ قبل ازیں صدر مملکت نے فلسطینی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور فلسطینی عوام اور وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اپنی جانیں گنوانے والے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Advertisement
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا

بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار

  • 13 گھنٹے قبل
انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی

  • 9 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ

  • 2 دن قبل
بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی

  • ایک دن قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی

این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی

  • 10 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور

چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور

  • 8 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا

  • ایک دن قبل
سونے کی قیمت میں ہزارں  روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement