اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لکھا کہ " میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں عالمی شہرت یافتہ امریکی ماہر لسانیات، فلسفی، مؤرخ اور سیاسی مصنف نوم چومسکی کا قول بھی شیئر کیا ہے جو غزہ کے مظلوموں کے لیے لکھا گیا تھا۔ اس قول میں چومسکی نے کہاکہ ’تم میرا پانی لے لو، میرے زیتون کے درخت جلا دو، میرا گھر تباہ کرو، میرا کام چوری کرو، میرے والد کو قید کرو، میری ماں کو قتل کردو، میرے ملک پر بمباری کرو، ہم سب کو بھوکا رکھو ، ہم سب کو ذلیل کرو لیکن اگر میں اس کے بدلے ایک راکٹ گِرا دوں تو میں قصووار ہوں۔‘
I am PM of Pakistan and #WeStandWithGaza #WeStandWithPalestine pic.twitter.com/0Gpb9DxjJG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 12, 2021
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، وحشیانہ بمباری میں بمباری میں فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ عورتیں اور بچے پناہ کی تلاش میں غزہ کی گلیوں میں دوڑتے رہے۔ حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹ برسائے گئے جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نے غزہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔عرب لیگ نے اسرائیل کو غزہ میں "بلا اشتعال اور غیر ذمہ دارانہ" حملوں کاذمہ دارٹھہرایا۔
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 3 days ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 3 days ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 2 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- a day ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 3 days ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 days ago

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 3 days ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 2 days ago
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 2 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 2 days ago
