لندن : عالمی شہرت یافتہ باکسنگ چیمپیئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ اس حوالے سے باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا ہوا ہے۔عامر خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہوں نے برطانیہ میں اپنے گھر فلسطین کا پرچم لگا لیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ’فلسطین کو آزاد کرو۔‘ بھی استعمال کیا ہے ۔
Flag is up in my UK home #FREEPALESTINE pic.twitter.com/GF3h5HeDdX
— Amir Khan (@amirkingkhan) May 11, 2021
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے، بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، وحشیانہ بمباری میں بمباری میں فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ عورتیں اور بچے پناہ کی تلاش میں غزہ کی گلیوں میں دوڑتے رہے۔
حماس کی جانب سے بھی جواب میں راکٹ برسائے گئے جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نے غزہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔عرب لیگ نے اسرائیل کو غزہ میں "بلا اشتعال اور غیر ذمہ دارانہ" حملوں کاذمہ دارٹھہرایا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 6 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 7 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 7 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 4 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 7 گھنٹے قبل






