غزہ : اسرائیل کی جانب سے دوسرے روز بھی فضائی حملے کیے گئے ہیں ،جس سے شہید ہونیوالوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 48ہوگئی، شہید ہونیوالوں میں 14بچے بھی شامل ،زخمیوں کی تعداد 3سو سے تجاوز کرگئی ہے، اسرائیلی فورسز نے پولیس ہیڈکوارٹر اور سکیورٹی عمارتوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے موجودہ کشیدگی پر خدشات کا اظہارکردیا ہے ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہم کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
اسرائیل نے بین الاقوامی مذمت کے باوجودغزہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے، اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کے خاتمے کی کوئی تاریخ نہیں، اسرائیلی فوج حملے جاری رکھے گی اور لمبے عرصے کیلئے مکمل خاموشی لائے گی۔
ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں سربراہان نے غزہ پٹی پر کشیدگی کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ترک صدر نے کہا ہے کہ انقرہ اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی کاروائی چاہتاہے۔
فلسطینی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی کے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل کشیدگی میں اضافہ یا خاتمہ جو بھی چاہتا ہے فلسطینی دونوں کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ غزہ کا نہیں اسرائیل کا ہے۔ ہانیہ نے مزید کہا کہ یروشلم کو غزہ کی پٹی سے جوڑنا "شناخت کے ساتھ مزاحمت" کے مترادف ہے ، ہم سب قبضے کا مقابلہ کرنے کے لئے مربوط انداز میں ساتھ چل رہے ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں کی شدت اور تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور حماس کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس پر ایسے حملے کیے جائیں گے جن کی انھیں توقع بھی نہیں ہو گی۔اسرائیل کے وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ غزہ پر فضائی حملے محض آغاز ہے، مزید کئی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔حماس نے برسوں بعد پہلی بار یروشلم پر راکٹ فائر کر کے ’اپنی حد پار کی ہے۔‘
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، وحشیانہ بمباری میں بمباری میں فلسطینیوں کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ عورتیں اور بچے پناہ کی تلاش میں غزہ کی گلیوں میں دوڑتے رہے۔
حماس کی جانب سے بھی جواب میں100 سے زائد راکٹ برسائے گئے جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگ گئی، بس تباہ، تین اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے تھے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل کی جانب سے رہائشی علاقوں پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نے غزہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔عرب لیگ نے اسرائیل کو غزہ میں "بلا اشتعال اور غیر ذمہ دارانہ" حملوں کاذمہ دارٹھہرایا۔

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 14 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 11 گھنٹے قبل