لاہور : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی ہدایات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تما م کلاسز 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن اور فزیکل کلاسز 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ 23 مئی تک ہاسٹلز بھی بند رکھے جائیں گے اور این سی او سی کی ہدایات کے مطابق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
چند دن قبل تعلیمی اداروں کےحوالے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا خصوصی اجلاس ہوا تھا۔جس میں این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رہیں گے۔
این سی او سی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے 18 مئی کودوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔
ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید104افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار210ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار438 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 7.42 فیصد رہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد3 لاکھ 22 ہزار 117 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 125افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 251 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 645 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 392 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3310افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 655 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 236مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد78 ہزار 560جبکہ اموات کی تعداد683تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 407افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 18 ہزار 056ہوچکی ہے جبکہ 476افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 5544فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 17 ہزار009مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 3 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 2 days ago

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- a day ago

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- 2 days ago

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 2 days ago

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے
- 3 days ago

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار
- 3 days ago

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ
- 3 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 14 days ago

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 14 days ago



