میٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے نوجوان نسل میں ڈپریشن سمیت مختلف ذہنی مسائل پیدا کرنے میں کردار ادا کیا ہے، درخواست


سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کےلئے امریکہ کا 40 ریاستوں نے اجتماعی طور پر فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔
مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ میٹا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے خاص طور پر نوجوان نسل میں ڈپریشن سمیت مختلف ذہنی صحت کے مسائل پیدا کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔ قانونی شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میٹا نے جان بوجھ کر اپنے مالی فائدے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے وابستہ خطرات پر پردہ ڈالا اور ایسا کرتے ہوئے نوجوان صارفین کا استحصال کیا، بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوانوں کو زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارنے کی لت لگائی گئی جس سے ان کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچا۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے نوجوانوں کا میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کا تعلق ڈپریشن، بے چینی، بے خوابی، تعلیم اور روزمرہ کی زندگی میں مداخلت اور بہت سے دوسرے منفی نتائج سے ہے۔یہ شکایت 2021 میں میٹا کی اپنی تحقیق کے بعد کی گئی جس میں کمپنی کو انسٹاگرام سے نوجوانوں خصوصاً لڑکیوں کو ہونے والے نقصانات کا علم تھا۔
ان ریاستوں نے عدالت سے میٹا پر بھاری جرمانہ کرنے اور معاوضہ ادا کرنے کا حکم جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 3 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 3 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 3 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 5 دن قبل






