غذائی مصنوعات کوفوڈ سیفٹی معیارات سے ہم آہنگ کرکے برآمدی تجارت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،ماہرین جامعہ زرعیہ
پاکستان میں ٹیکسٹائل کے بعد فوڈ انڈسٹری دوسری بڑا معاشی سیکٹر ہے


فیصل آباد: جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے غذائی ماہرین نے سی پیک اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار سٹینڈر ڈ ائزیشن سے وابستہ چیلنجز کے تناظر میں غذائی مصنوعات کوفوڈ سیفٹی معیارات سے ہم آہنگ کرکے برآمدی تجارت میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس شعبہ میں نوجوان افرادی قوت کی تیاری کواہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کے بعد فوڈ انڈسٹری دوسری بڑا معاشی سیکٹر ہے جس میں اپنی برآمدات بڑھانے کیلئے ہمیں عالمی معیارات سے ہم آہنگ غذائی مصنوعات کی تیاری، جانچ پڑتال اور متعلقہ دستاویزات کی تیاری میں نوجوان افرادی قوت کو اس طرح تیار کرنا ہوگا کہ وہ اپنے لئے روزگار کے ساتھ ساتھ فوڈ انڈسٹری میں معیار کی غذائی مصنوعات کی تیاری کورواج دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ کلیہ فوڈ نیوٹریشن و ہوم سائنسز نے ڈگری پروگرامز کے ساتھ ساتھ فوڈ سیفٹی میں پوسٹ گریجوایٹ ڈ پلومہ بھی شروع کر رکھا ہے جس میں انسانی خوراک کے معیار کوبہتر بنانے کے حوالے سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام اور عوام تک حفظان صحت کے مروجہ اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی میں ان کے کردار کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ تربیتی ورکشاپس کے ذریعے فوڈ انڈسٹری کو فوڈ سیفٹی سے متعلقہ معاملات سے مکمل طور پر آگاہ باصلاحیت افرادی قوت فراہم ہوگی جو نہ صرف غذائی معیار میں بہتری کو یقینی بنائیں بلکہ غذائی مصنوعات کی برآمدات میں آئی ایس او سے متعلقہ قوانین کے مطابق مصنوعات کی جانچ پڑتال اور دستاویزات کی تیاری میں بھی اپنا فعال کردار ادا کر سکیں۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل





