آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا تھا


دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 400 رنز کے تعاقب میں 20.5 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا تھا۔
گلین میکسویل نے 40 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔ ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھی 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، اسٹیو اسمتھ 71 اور مارنوس لبوشین 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے تین وکٹیں حاصل کیں، باس دی لیڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔س سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ آج کی پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار لگ رہی ہے۔ مسلسل دو میچز جیت کر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور کوشش کریں گے کہ حریف کو بڑا ہدف دے سکیں۔
کینگروز ٹیم دو مسلسل میچ جیت کر ٹیم میں واپس آئی ہے اور آج کی فتح اس کی ٹاپ فور میں پہنچنے کی پوزیشن کو مستحکم بنا سکتی ہے تاہم ڈچ ٹیم کے پاس بھی میگا ایونٹ میں دوسرا اپ سیٹ کرنے کا نادر موقع ہے اس سے قبل گزشتہ ہفتے انہوں نے میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم جنوبی افریقہ کو نا قابل یقین شکست سے دوچار کیا تھا۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago






