خیبر کا رہائشی ملزم گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر سمگل کر رہا تھا


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 مختلف کارروائیوں میں 46 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان گرفتارکرلئے۔اے این ایف ترجمان کے مطابق مویشی منڈی راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 20 کلو 400 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمدکی گئی ،دوران کارروائی مردان کا رہائشی ملزم گرفتارکیا گیا۔
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں امریکا سے بھیجے گئے پارسل سے 44 گرام ویڈ برآمدکی گئی۔شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان میں کراچی کی رہائشی 2 خواتین سے 2 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔ حیات آباد پشاور کے قریب گاڑی کی ڈگی میں چھپائی گئی 4 کلو 800 گرام چرس برآمدکی گئی۔
خیبر لنڈی کوتل میں گاڑی سے 3 کلو 990 گرام ہیروئن برآمدکی گئی جسے خیبر کا رہائشی ملزم گاڑی کی ڈگی میں چھپا کر سمگل کر رہا تھا۔ زخہ خیل کے غیر آباد علاقے میں سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 9 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ وینا ملک کی سالگرہ کی تقریب پرچاہت فتح علی خان کا رقص توجہ کا مرکز بن گیا
- 6 گھنٹے قبل

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- ایک گھنٹہ قبل

دعا کریں کہ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے اور ملک ترقی کرے،شہباز شریف
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 3 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم’’ ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کی شوٹنگ جاری،موسیقار ذوالفقار عطرے کا آخری گانا بھی شامل
- 6 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 3 گھنٹے قبل

چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف
- 6 گھنٹے قبل