ہم اپنے دفاع میں طاقت کو فہم و فراست کے ساتھ استعمال کریں گے، صدر عبدالفتاح السیسی
مصر تمام بحرانوں سے استدلال اور صبر کے ساتھ نمٹتا ہے، مصر کے صدر


قاہرہ: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نےکہا ہے کہ ان کے ملک نے اپنی پوری تاریخ میں اپنی سرحدوں کو عبور نہیں کیا اور اس کے تمام اہداف اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اپنی قومی سلامتی کو محفوظ بنانا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سوئز میں فورتھ آرمرڈ ڈویژن کی جنگی صلاحیت اور تیاریوں کے معائنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مصر تمام بحرانوں سے استدلال اور صبر کے ساتھ نمٹتا ہے تاکہ طاقت کے استعمال کے بغیر مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دفاع میں اپنی طاقت کو فہم و فراست کے ساتھ استعمال کریں گے۔ مصری صدر نے غزہ کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں جاری کشیدگی پر قابو پانے اور کسی نہ کسی شکل میں جنگ بندی تک پہنچنے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل سفارتی ذرائع سے ممکن ہے اور ہم تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر مصری تھرڈ فیلڈ آرمی کے کمانڈر میجر جنرل اسٹاف شریف جودا العرایشی نے کہا کہ مصری فوج اپنی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داری کے دائرہ کار کے اندر یا کسی اور جگہ جس پر ہمیں لانچ کرنے کے لیے تفویض کیا گیا ہے اس کے لیے تیار ہیں۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago








