الیکشن کمیشن کا ووٹرز کے کوائف کی درستگی کےلئے (آج) تمام فیلڈ دفاتر کھلے رکھنے کا فیصلہ
ووٹ اندراج اور منتقلی صرف شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق ہی کی جاسکتی ہے
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کے لئے(آج) ہفتہ کو سرکاری تعطیل کے باوجودتما م فیلڈ دفاتر کوکھلے رکھنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ عوام ووٹ اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور کوائف کی درستی کے سلسلے میں سرکار ی اوقات کے دوران رجو ع کر سکیں۔
جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے24اکتوبر 2023کو ووٹ اندراج، ٹرانسفر ، اخراج اور کوائف کی درستی کی مدت میں 3 دن کی توسیع کر دی تھی جس کے مطابق اب ووٹ اندراج، ٹرانسفر ، اخراج اور کوائف کی درستی 28 اکتوبر تک ہو سکتی ہے۔
چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تا کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز(رجسٹریشن آفیسرز) کے دفاتر کو کھلا رکھنے اور عوام کو ووٹ اندراج، ٹرانسفر ، اخراج اور کوائف کی درستی کے سلسلے میں تمام تر سہولیات کو یقینی بنائیں ۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ قانون کے مطابق ووٹ اندراج اور منتقلی صرف شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق ہی کی جاسکتی ہے۔
افغان نائب وزیر خارجہ کا لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
- 8 hours ago
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا
- 7 hours ago
عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم
- 8 hours ago
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
- 7 hours ago
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
- 8 hours ago
آرمی چیف کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات
- 8 hours ago
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی
- 9 hours ago
ورلڈ بینک کی 2025میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی
- 5 hours ago
سینیٹ اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل مسترد
- 10 hours ago
امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
- 12 hours ago
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر شہروں میں ہلکی بارش متوقع
- 7 hours ago
لوئر کرم میں فورسز کی شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں ، کئی خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور
- 12 hours ago