سائفر کیس:عمران خان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ فیئرایڈمنسٹریشن آف جسٹس کے بنیادی اصولوں کے متصادم، ترجمان پی ٹی آئی
پاکستان میں ججز کے ہاتھوں انصاف کے قتل کی تاریخ جب بھی لکھی جائے گی، جسٹس عامر فاروق کا نام سرِفہرست ہوگا، پارٹی ترجمان


پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر مقدمے میں چیئرمین عمران خان کی درخواستِ ضمانت کے فیصلے کو نہایت جانبدارانہ، متعصّبانہ اور فیئر ایڈمنسٹریشن آف جسٹس کے بنیادی اصول سے یکسر متصادم قرار دے کر مسترد کردیا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں ججز کے ہاتھوں انصاف کے قتل کی تاریخ جب بھی لکھی جائے گی، جسٹس عامر فاروق کا نام سرِفہرست ہوگا، ان کا عمران خان کے خلاف تعصّب اور انتقام پر مبنی رویے میں کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہیں رہا۔ آئین و قانون عمران خان کو جو فیئرٹرائل اور انصاف تک رسائی کے بنیادی حقوق فراہم کرتے ہیں انہیں جسٹس عامر فاروق اپنے منصب و اختیار کے ناجائز استعمال سے غصب کرنے میں مصروف ہیں، ظالمانہ ریاستی انتقام کے شکار چیئرمین عمران خان درجنوں مرتبہ جسٹس عامر فاروق کے متعصّبانہ رویّے کی بنیاد پر اپنے مقدمات کسی منصف مزاج جج کو منتقل کرنے کی استدعا کرچکے ہیں لیکن ان کو بنیادی قانونی حقوق سے محروم کرنے اور ان کے خلاف ریاست کے وسیع تر انتقامی ایجنڈے کی تکمیل میں جسٹس عامر فاروق کا کردار ایک کلیدی سہولت کار کا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر مقدمے میں چیئرمین عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلے کا اجراء
— PTI (@PTIofficial) October 27, 2023
پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو نہایت جانبدارانہ، متعصّبانہ اور فیئر ایڈمنسٹریشن آف جسٹس کے بنیادی اصول سے یکسر متصادم قرار دے کر مسترد…
پارٹی ترجمان کے مطابق 9 مئی کو عدالتی احاطے سے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور توشہ خانہ کیس میں ایک متعصّب جج ہمایوں دلاور کی سرپرستی سمیت چیئرمین عمران خان کیخلاف جسٹس عامر فاروق کے کم و بیش تمام فیصلے سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیے۔ عمران خان کو اپنے اندھے انتقام کا نشانہ بنانے والے جسٹس عامر فاروق کو کرپشن کے سب سے بڑے مقدمے میں سزا یافتہ ایک مفرور اور اشتہاری کو عدالتی پناہ فراہم کرتے ہوئے بھی پوری قوم نے دیکھا۔ جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے سے بلاتاخیر معزول کیا جانا ملک میں عدلیہ کی ساکھ اور عدل و انصاف کی حرمت کے تحفّظ کیلئے ناگزیر ہے۔
پارٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طویل سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں آزاد کروائی گئی عدلیہ کی جسٹس عامر فاروق جیسے ججز کے ہاتھوں تباہی پر پوری قوم نہایت تشویش میں مبتلا ہے، عدل و انصاف تک رسائی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے، اسے کسی جج کی مطلق مرضی، قانون کے متعصّبانہ نفاذ اور عدالتوں کے سیاسی استعمال کی شرمناک روایت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا، اگر عدلیہ اپنی عزت و حرمت کی بحالی چاہتی ہے تو عدلیہ کیلئے بدنامی کا باعث بننے والے جسٹس عامر فاروق جیسے ججز کو اپنی صفوں سے نکالنے کا فی الفور اہتمام کرے
انہوں نے کہا کہ سپریم جیوڈیشل کونسل کیلئے اگر کوئی معاملہ نہایت اہم اور توجّہ طلب ہے تو وہ یہی کہ قانون و انصاف کا چہرہ مسخ کرنے والے ایک ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طرزِعمل اور غیرمنصفانہ فیصلوں کے ایک طویل سلسلے کا نوٹس لے، تحریک انصاف کے پاس جسٹس عامر فاروق کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کے علاوہ بظاہر کوئی راستہ باقی نہیں ہے۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل





