غزہ پر اسرائیلی جارحیت نہ رکی تو امریکا بھی اس سے نہیں بچ سکے گا، ایرانی وزیر خارجہ
امریکا فلسطین میں نسل کشی اور جرائم کا خاتمہ کرے، حسین امیر عبداللہیان


ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پر اسرائیلی جارحیت نہ رکی تو امریکا بھی اس سے نہیں بچ سکے گا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ وہ امریکی حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم خطے میں جنگ کے پھیلنے کی حمایت نہیں کرتے لیکن اگر غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو وہ بھی اس آگ سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نےکہا کہ حماس سویلین قیدیوں کو چھوڑنے کے لیے تیار ہے، دنیا 6 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی حمایت کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نہیں چاہتا کہ اسرائیلی جارحیت مزید بڑھے۔انہوں نے کہا کہ ہم 3 ہفتوں سے اسرائیل کے جنگی جرائم کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ غزہ میں نسل کشی اور جبری نقل مکانی فوری طور پر بند کی جانی چاہیے۔
امریکا اور بعض یورپی ممالک نے اسرائیلی غاصب حکومت کی حمایت کی۔امریکا اور بعض یورپی ممالک غزہ اور مغربی کنارے میں 3 ہفتوں سے بھی کم عرصہ میں تقریباً 7 ہزا ر سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کا باعث بنے۔
انہوں نے کہاکہ امریکا فلسطین میں نسل کشی اور جرائم کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہم امریکا سے کہتے ہیں کہ اگر نسل کشی کی کارروائیاں جاری رہیں تو ہم اس کی مخالفت کریں گے۔ اگر غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو امریکا بھی خود کو محفوظ نہ سمجھے ۔

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 3 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 4 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 6 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 7 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 6 گھنٹے قبل