جی این این سوشل

پاکستان

عید الفطرگھروالوں کے ساتھ سادگی سے منائیں ، وزیراعظم کی عوام سے اپیل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الفطر گھروالوں کے ساتھ خاموشی سے منائیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عید الفطرگھروالوں کے ساتھ  سادگی سے منائیں ، وزیراعظم کی عوام سے اپیل
عید الفطرگھروالوں کے ساتھ سادگی سے منائیں ، وزیراعظم کی عوام سے اپیل

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام  میں امتِ مسلمہ کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  نے کہا  کہ آج کی عید 2 اہم وجوہات کی بناء پر بہت مختلف ہے جسے ہمیں اپنےاہلِ خانہ کے ہمراہ خاموشی سے گزارنی چاہئیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلی وجہ یہ ہے کہ ہم نے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ پر دوبارہ قابو پانا شروع کردیا ہے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کریں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ گھر میں خاموشی کے ساتھ عید گزارنے کی دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ ہم ان اہلِ کشمیر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں جنہیں قابض قوتوں کے ہاتھوں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اپنے بنیادی حقوق کی صریح پامالی کے ساتھ پیہم جبر و بربریت کا سامنا ہے، کشمیریوں اور فلسطینیوں پر جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

 

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جنرل الیکشن پر جاری وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا

نی پی ٹی آئی نے عدلیہ سے درخواست کی کہ ہمارے کیسز پر جلد فیصلہ کریں، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جنرل الیکشن پر جاری  وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے جنرل الیکشن پر ہمارے جاری کیے گئے وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو رہی، اگر ہوئی تو بانی پی ٹی آئی بتائیں گے، ہمارے پاس ڈائیلاگ کے لیے کوئی پیغام نہیں آیا، ہمارے سارے کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں، ان کو کیسز میں کچھ نہیں مل رہا، یہ ایک اور بوگس کیس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ ہمارے کیسز مزید التواء میں نہ رکھیں، انصاف وقت پر نہ ملنا بھی ناانصافی ہے، بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ سے درخواست کی کہ ہمارے کیسز پر جلد فیصلہ کریں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہم چھ ججوں کے تحفظ کے لیے سپریم کورٹ گئے، عمران خان عدلیہ کی آزادی کے لیے جیل گئے۔ چیف جسٹس کی بات" میرے ہوتے مداخلت نہیں ہوئی" کے جواب میں بانی چیئرمین نے کہا کہ جہاں مداخلت ہونی تھی وہاں ہوئی سندھ ، لاہور ، پشاور ،کوئٹہ تمام ہائی کورٹ نے کہا مداخلت ہورہی ہے، سپریم کورٹ کے ججوں نے مانا کہ مداخلت ہورہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 تاریخ کو سپریم کورٹ کے سامنے ہمارا مخصوص نشستوں کا کیس ہے امید کرتے ہیں آئین کے مطابق ہمیں یہ نشستیں ملیں گی ۔ وائٹ پیپر پر خان صاحب نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ خان صاحب نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ جنرل الیکشن پر ہمارے جاری کیے گئے وائٹ پیپر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ پتہ چلے کس نے یہ دھاندلی کروائی کس طریقے سے ہمیں کروایا گیا

گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب پر سارے کیس سیاسی ہیں ،اب کوشش کررہے ایک اور کیس بنائیں تاکہ عمران خان صاحب کو زیادہ دیر اندر رکھ سکیں عمران خان نے استدعا کی ہے کہ ہمارے جتنے بھی کیس پینڈنگ ہیں ان کا جو بھی فیصلہ کرنا کر لیں، ایک کیس میں اتنی تاخیر کی جاتی ہے کہ پراسکیوشن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو جاتے فیصلے تک نیا کیس بنا لاتے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی جا نب سے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف  کی جا نب سے  چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش کردی۔

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنا دی ، 

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی، وزیر اعظم شہبازشریف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو وارننگ بھی  دی کہ ایف بی آر کی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو توعہدےسےہٹ جائیں،چیئرمین بی بی آر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ادارے میں لابنگ ہو رہی ہے، افسران کام نہیں کر رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون ، جیف کرو  اور رنجن مدوگالےشامل ہیں، اس کے علاوہ ایڈریو پائیکرافٹ ،رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ بھی میچ ریفری ہوں گے۔

امپائرز پینل میں پاکستان کے احسن رضا ، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll