نیویارک: نیویارک میں شمسی توانائی سے چلنے والا ایک ریفریجریٹر بنایا گیا ہے ۔
اس ریفریجریٹر میں دو خانے بنے ہیں جو منفی چار درجے سینٹی گریڈ تک کی گہری ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں ، بالخصوص غریب ممالک میں موبائل ریفریجریٹر کی غیرمعمولی ضرورت پڑتی ہے۔ ویکسین کی کولڈ چین کے لیے بھی موبائل ریفریجریٹر بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اب شمسی توانائی سے چلنے والا ایک انقلابی ریفریجریٹر بنایا گیا ہے جو انٹرنیٹ کراؤڈ فنڈنگ پر سرِ فہرست ہے۔
گوسن چلیسٹ مکمل طور پر شمسی توانائی پر کام کرتا ہے۔ اس میں دو خانے بنے ہیں جو منفی چار درجے سینٹی گریڈ تک کی گہری ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں۔ اپنے خواص کی بنا پر یہ مکمل طور پر آؤٹ ڈور فریج ہے جسے لے کر کہیں بھی جایا جاسکتا ہے۔45 لیٹر گنجائش والا یہ موبائل فریج منفی 20 تک بھی ٹھنڈک پیدا کرسکتا ہے لیکن کسی برف کے بغیر کیونکہ اس کی طاقتور بیٹری ایئرکنڈیشننگ نظام پر کام کرتی ہے۔ طاقتور بیٹری اتنی توانائی جمع کرلیتی ہے جو کسی دھوپ کے بغیر اسے 10 گھنٹے تک سرگرم رکھ سکتی ہے۔
اس میں بوتل کھولنے کا اوپنر، اٹھانے کی اسٹریپس، اندرونی روشنی، 12 وولٹ کا بیک اپ پاور اور ٹھنڈک کے دو اہم خانے بنائے گئے ہیں۔ ایک جانب فریج ہے اور دوسری جانب فریزر ہے جس میں برف کا نام و نشان موجود نہیں ۔ اس طرح اشیا منجمند ہونے سے محفوظ رہتی ہیں۔ برف کی نمی سے محفوظ اشیا کو آپ فوری طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
برف نہ ہونے کی وجہ سے اس میں غیرمعمولی گنجائش موجود ہے اور درجہ حرارت کو ٹچ اسکرین سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس میں سافٹ ڈرنکس کے 60 ڈبے، سبزیاں، پھل، گوشت، کھانے، ادویہ اور دیگر سامان رکھا جاسکتا ہے۔ اگر فضا ابرآلود ہوتو اسے براہِ راست اے سی پاور سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ اضافی رقم خرچ کرکے پاوربینک خریدا جاسکتا ہے۔ اس ایجاد کی تعارفی قیمت 1150 ڈالر رکھی گئی ہے جس کی فروخت اس سال جولائی سے شروع ہوگی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان
- 8 منٹ قبل
7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت بے دخل
- 3 گھنٹے قبل
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: عام آدمی آرمی ڈسپلن میں آتا ہے یا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل
- 31 منٹ قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
- ایک گھنٹہ قبل
سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طےپا گیا
- 44 منٹ قبل
لاس اینجلس میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی کوششیں جاری، 24 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام بہت قریب ہے، لیگی رہنما
- 14 گھنٹے قبل
بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد
- 3 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ ایک بار بھر مؤخر،17 جنوری کو سنایا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حد موٹرویز مختلف مقامات سے بند
- 3 گھنٹے قبل
پی ایس ایل10 کا پلیئرز ڈرافٹ آج ، 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی
- 3 گھنٹے قبل