الجزیرہ کے بیورو چیف وائل الدہدوح نے بتایا کہ 100 کے قریب اسرائیلی طیارے غزہ پر بمباری کر رہے ہیں


غزہ: اسرائیل نے غزہ پر بیک وقت ہوا اور زمین سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی شہادت کا خدشہ ہے۔
القدس نیوز کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے کچھ عرصہ قبل غزہ پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے باعث غزہ میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جوال نے کہا کہ اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں آخری بین الاقوامی کیبل بھی تباہ ہو گئی ہے جس سے مواصلاتی ذرائع منقطع ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق باقی دنیا سے انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہو گئے ہیں۔
الجزیرہ کے بیورو چیف وائل الدہدوح نے بتایا کہ 100 کے قریب اسرائیلی طیارے غزہ پر بمباری کر رہے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی توپ خانے نے اسرائیلی طیاروں کا استعمال کرتے ہوئے الشفا ہسپتال پر بمباری کے ساتھ ساتھ غزہ پر گولہ باری بھی کی ہے۔
رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے بم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 7500 سے تجاوز کر گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں 7 ہزار 326 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ شہداء میں 3 ہزار 38 بچے، 1726 خواتین اور 414 بزرگ شامل ہیں۔
غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں کے باعث مختلف مقامات پر دھماکوں کی گونج سنائی دے رہی ہے جب کہ کئی مقامات پر آگ لگنے کے باعث دھویں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہو رہے ہیں۔
محصور شمالی علاقے بیت لاہیا، بیت حنون، شمال مغربی اور غزہ شہر کے وسطی علاقوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دھمکی دی ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کی نوعیت بدل گئی ہے اور فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ کا پورا شمالی علاقہ خالی کر کے جنوب کی طرف چلے جائیں۔
غزہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی لائنیں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ رات ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی دنیا کے سامنے نہ آ جائے۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا کہ غزہ میں کام کرنے والے عملے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، اور وہ غزہ میں ساتھیوں کی حفاظت کے حوالے سے گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔
یونیسیف نے کہا کہ اسے غزہ میں دس لاکھ بچوں کے لیے ناقابل بیان وحشت کی ایک اور رات کے بارے میں گہری تشویش ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے غزہ کی پٹی میں عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
سکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا: 'میں غزہ میں اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے سے قاصر ہوں اور صرف دعا ہی کرسکتا ہوں کہ وہ زندہ ہوں'۔
اسرائیلی فوج نے امریکی اور فرانسیسی خبر رساں اداروں کو بھی خبردار کیا ہے کہ ان کے صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
حماس نے کہا کہ حماس کی القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں کی باقیات کو غزہ کی سرزمین نگل جائے گی۔
فلسطینی وزیر اعظم نے کہا: "انٹرنیٹ سروس کی معطلی غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کا پیش خیمہ ہے"۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 8 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 7 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 7 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 10 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 11 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل