ہم قیدیوں کے تبادلے کا ایک فوری معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں جس می اسرائیلی جیلوں ے تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے، رہنما یحییٰ سنوار


غزہ کی پٹی میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار نے کہا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے فوری تبادلے کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یحییٰ سنوار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم قیدیوں کے تبادلے کا ایک فوری معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں جس میں فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں قید تمام قیدیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں ے تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
اس سے قبل ہفتے کے روز حماس کے مسلح ونگ نے کہا تھا اگر اسرائیل اپنی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو رہا کر دے تو وہ ان اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے جو 7 اکتوبر کے غیر متوقع حملے کے دوران اغوا کیے گئے۔
عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے حماس کے زیرِانتظام الاقصیٰ ٹی وی چینل کی طرف سے نشر کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ہاتھوں میں دشمن کے یرغمالیوں کی بڑی تعداد کی قیمت (اسرائیلی) جیلوں کو تمام فلسطینی قیدیوں سے خالی کرنا ہے۔ اگر دشمن قیدیوں کی اس فائل کو ایک ہی دفعہ میں بند کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ اگر یہ مرحلہ وار کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کی پٹی میں تقریباً 229 یرغمالیوں کو عسکریت پسندوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔
حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 7,700 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں تقریباً 3,500 بچے بھی شامل ہیں۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل





