Advertisement
تفریح

امریکی ٹی وی شو'فرینڈز'کے اداکار میتھیو پیری 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مشہور اداکار میتھیو پیری لاس اینجیلس میں اپنے گھر میں ہاٹ ٹب میں مردہ پائے گئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اکتوبر 29 2023، 9:57 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی ٹی وی شو'فرینڈز'کے اداکار میتھیو پیری 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ماضی کے مقبول امریکی ٹی وی شو'فرینڈز'کے اداکار میتھیو پیری اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مشہور اداکار میتھیو پیری لاس اینجیلس میں اپنے گھر میں ہاٹ ٹب میں مردہ پائے گئے۔ میتھیوپیری اس وقت 54 برس کے تھے اور وہ ٹی وی شو 'فرینڈز' میں چینڈلر کے نام سے مشہور ہوئے تھے۔

میتھیو پیری امریکی ٹی وی شو کے 'فرینڈز' میں طنزیہ اور عقلمندانہ کردار کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک بن گئے تھے اوریہ ٹی وی شو 1994 سے 2004 تک 10 سیزن تک چلا تھا اور اس ٹی وی شو نے نوے کی دہائی میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑے تھے۔

 

Advertisement