افتتاحی تقریب میں نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ کی شرکت


پاکستان میں چینی کرنسی آر ایم بی کلیئرنگ بینک کا قیام کر دیا گیا، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کےپاکستان آر ایم بی کلیئرنگ بینک کی افتتاحی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔ نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر نگران وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کئی سالوں سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے اور پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری میں آر ایم بی کے استعمال کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایم بی کلیئرنگ بزنس کے قیام سے پاکستان اور چین میں آف شور آر ایم بی مارکیٹوں کو جوڑنے میں مدد ملے گی، جس سے متعدد شعبوں اور سرگرمیوں میں سرحد پار لین دین میں سہولت ملے گی۔
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان چار موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے لئے دونوں اطراف کے مالیاتی محکموں کی مضبوط حمایت کی ضرورت ہے۔ آر ایم بی کلیئرنگ بینک کا قیام “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم مالی حمایت بھی ہے۔

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟
- 5 گھنٹے قبل

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 3 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا
- 4 گھنٹے قبل