سعودی خلائی ایجنسی میں منصوبہ بندی کے سربراہ انجینئر محمد القاسم نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں خلا ئی شعبے کے حوالے سے بڑی تبدیلی آرہی ہے


سعودی خلائی ایجنسی میں منصوبہ بندی کے سربراہ انجینئر محمد القاسم نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2030 تک 15 ہزار سے زیادہ مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے جائیں گے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خلائی ایجنسی میں منصوبہ بندی کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب مزید مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے گا ۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی سیاروں کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔ سعودی خلائی ایجنسی اور وزارت سرمایہ کاری کی کاوشوں سے مصنوعی سیاروں کے شعبے میں پہلی غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول میں کامیابی ملی ہے۔
چینی کمپنی اے سپیس سرمایہ کاری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں خلا ئی شعبے کے حوالے سے بڑی تبدیلی آرہی ہے۔
سالانہ پانچ فیصد شرح نمو ہورہی ہے۔ خلائی معیشت 2040 تک ٹریلین ریال کی حد عبور کرلے گی۔ چین کی بڑی کمپنی اے سپیس نے مملکت میں ترقی یافتہ مصنوعی سیارے تیار کرنے والی فیکٹری کے لیے ایک ارب ریال کا سرمایہ لگایا ہے۔ کمپنی اگلے مرحلے میں سرمایہ کاری کا حجم بڑھائے گی۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 5 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 11 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 11 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 6 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 8 hours ago




