ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ سری نگر ہائی وے بند کرنے پر کچھ افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں
اسلام آباد : امریکی سفارتخانے کی طرف غزہ مارچ کی اجازت نہ دینے پر جماعت اسلامی کے کارکنان کا میاں محمد اسلم کی قیادت میں کشمیر ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے۔ پولیس نے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔
جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں نے ٹائر جلا کر کشمیر ہائی وے بلاک کر دیا۔ میاں محمد اسلم نے کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ کل ہر صورت میں غزہ ما رچ ہو گا۔
اسرائیلی بربریت کاشکارنہتےفلسطینوں سےاظہاریکجہتی#GNN #NewsUpdates #BreakingNews pic.twitter.com/xAtxV5luz2
— GNN (@gnnhdofficial) October 29, 2023
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کل اتوار کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ تاہم انتظامیہ نے ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔اسلام آباد پولیس اور ایف سی نے غزہ یک جہتی مارچ کی تیاریوں سے روکتے ہوئے ریڈ زون سے اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے مزاحمت کی تو پولیس نے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا سمیت متعدد کارکنوں و رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ سری نگر ہائی وے بند کرنے پر کچھ افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ کسی سیاسی تنظیم کو اسلام آباد میں سڑک اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں ، دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اسلام آباد میں جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہے۔
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 9 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 12 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 11 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 13 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 10 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 14 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 9 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 10 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 13 گھنٹے قبل