بالی وڈ میں پہچان 1943 میں بننے والی فلم اشارہ سے بنائی


لاہور: (دنیا نیوز) فلمی دنیا کے معروف موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس بیت گئے۔
خواجہ خورشید انور کی دھنیں آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہیں، ان کے کیریئر کا آغاز تو 1939 میں آل انڈیا ریڈیو لاہور سے ہوا لیکن فلمی سفر کی شروعات 2 برس بعد بمبئی میں بننے والی فلم ’’کڑمائی‘‘ کی ریلیز سے ہوئی، بالی وڈ میں پہچان 1943 میں بننے والی فلم اشارہ سے بنائی۔
بھارت میں فن کے جوہر دکھانے کے بعد 1953 میں لاہور کا رخت سفر باندھا پھر ان گنت لافانی دھنیں بنا ڈالیں، خواجہ خورشید انور نے 1936 میں آئی سی ایس کا امتحان پاس کیا مگر انگریز سرکار نے انہیں بھارتی سول سروس سے محروم رکھا وہ مایوس نہ ہوئے اور اپنے سفر کا رخ موسیقی کی جانب موڑ دیا۔
خواجہ صاحب کا دور معروف اہل قلم کا دور تھا اور ان کی دوستی استاد دامن، راجندر سنگھ بیدی اور فیض احمد فیض جیسی ہستیوں سے رہی، اسی لئے ان کے فن میں ایک دوسرے کے شعبوں کی جھلک صاف نظر آتی ہے، 30 اکتوبر 1984 کو برصغیر پاک و ہند کا مایہ ناز موسیقار ہم سے جدا ہو گیا۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 12 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 18 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 13 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 18 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 15 hours ago






