Advertisement

سعودی وزارت حج و عمرہ کی بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے ہدایات

عمرے کے لیے مسجد الحرام کا رخ کرنے سے قبل زائرین موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کا اہتمام کریں، وزارت حج و عمرہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 30 2023، 5:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی وزارت حج و عمرہ کی بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے ہدایات

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بارش کے دوران عمرہ زائرین کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے بیان میں کہا ہے کہ ان دنوں بارش کا موسم ہے۔ عمرے کے لیے مسجد الحرام کا رخ کرنے سے قبل زائرین موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کا اہتمام کریں۔

وزارت نے کہا کہ عمرہ زائرین مسجد الحرام کے خارجی صحن میں پھسلن سے بچاؤ والے چپل استعمال کریں۔ عمرہ زائرین مسجد الحرام آتے وقت چھتری ہمراہ رکھیں اور خواتین زائرین برساتی کا استعمال کریں۔

واضح رہے حرمین الشریفین انتظامیہ نے بھی مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔

حرمین الشریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

Advertisement
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 12 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 12 گھنٹے قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 15 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 2 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 12 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement