ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا غزہ کی موجودہ صورتِ حال پر دنیا کی خاموشی پرتشویش کا اظہار
غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں فلسطینی بچوں کی ہلاکتوں پر دنیا کی خاموشی حیران کن ہے، ثانیہ مرزا


پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے غزہ کی موجودہ صورتِ حال پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اکتوبر کے آغاز سے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں فلسطینی بچوں کی ہلاکتوں پر دنیا کی خاموشی کو اجاگر کرتی ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور ہم ابھی تک خاموش ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ شہداء میں 3600 بچے بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 825 فلسطینی خاندانوں کا اجتماعی قتلِ عام کیا ہے، 53 فلسطینی خاندانوں کو گزشتہ شب کی گئی وحشیانہ بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 15 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 14 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 14 گھنٹے قبل




