آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 33 واں میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ( کل ) کھیلا جائے گا
آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے


ممبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل(جمعرات کو)ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں میزبان بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ میگا ایونٹ کا 33واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ میگا ایونٹ میں (کل )جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں بھارت اور آئی لینڈرز وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گے ۔ میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
میگا ایونٹ میں بھارت اور سری لنکن ٹیمیں 6 ،6 میچ کھیل چکی ہیں اور میزبان بھارتی ٹیم تاحال میگا ایونٹ میں ناقابل شکست اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ سری لنکن ٹیم بھی 6 میچز کھیل چکی ہے اور وہ دو میچ جیت سکی ہے اور اس کو چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی لینڈرز میگا ایونٹ کے ٹیبل پوائنٹس پر چار پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے ۔ بھارتی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز کی ٹیم کو کوسل مینڈس لیڈ کر رہے ہیں۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 19 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 17 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل









