ان سالگرہ پر انکے مزاحیہ کردار انکل سرگم اور ماسی مصیبتے کا ڈوڈل لگادیا

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا فاروق قیصر کو خراج تحسین،ان سالگرہ پر انکے مزاحیہ کردار انکل سرگم اور ماسی مصیبتے کا ڈوڈل لگادیا۔
ڈوڈل فاروق قیصر کے پاکستان ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے معروف شو کلیاں کے کردار ’انکل سرگم‘ اور’’ماسی مصیبتے ‘‘ کے سکیچز پر مشتمل تھا، فاروق قیصر اور ا ن کا کردار انکل سرگم ایک دوسرے میں مدغم ہوچکے تھے اور فاروق قیصر کو انکل سرگم ہی کے نام سے جانا جاتا تھا۔
فاروق قیصر 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔ پھر فائن آرٹس ہی میں ماسٹرز رومانیہ سے کیا اور 1999ء میں کیلی فورنیا، امریکا سے ماس کمیونیکیشن میں بھی ماسٹرز کیا۔
70ء کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا۔ فن کار، صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، کارٹونسٹ، اسکرپٹ رائٹر، مصنف اور صوتی اداکار تھے ۔ انہوں نے اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے بھی شہرت حاصل کی۔
فاروق قیصر کی بنیادی وجہ شہرت ان کا مزاحیہ کردار انکل سرگم ہے جو پہلی بار 1976ء میں بچوں کے اُردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا۔ کارٹونسٹ اور اخباری کالم نگاربھی رہے۔
1993ء میں صدرِ پاکستان سے تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازے گئے، فاروق قیصر کا انتقال 14 مئی 2021ء کو ہوا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago






