اسموگ کی مسلسل بگڑتی صورت حال، پنجاب کے 8 بڑے شہروں میں کل سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ
اتوار تک تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس،سنیماز اور دفاتر بند رہیں گے


پنجاب میں اسموگ کی صورتحال سنگین ہو گئی ہےاور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ اسموگ کے خاتمے کےلئے لاہور سمیت پنجاب کے 8 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
نگراں صوبائی حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔اتوار تک تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس،سنیماز اور دفاتر بند رہیں گے۔
لاہور میں جمعرات کے روز ائر کوالٹی انڈیکس 450 اے سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے بعد شہر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکمے سرگرم ہیں۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں نے حکمت عملی بھی تشکیل دے دی ہے۔
لاہور اور اسموگ سے متاثرہ دیگر اضلاع میں جمعرات اور جمعہ کے روز جزوی طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے جب کہ ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔
انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مرکزی علاقوں کی مارکیٹوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات کی انتہائی توجہ کے ساتھ نگرانی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ضلعی انتطامیہ اور پولیس نے تاجر تنظیموں کو صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لے لیا ہے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو لاہور سے باہر آنے جانے والی ٹریفک بند ہوگی ۔ انسداد اسموگ لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جب کہ اسموگ لاک ڈاون کامیاب بنانے کے لیے پولیس شہر کے داخلی خارجی راستوں پر ناکا بندی کرے گی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ 4 دن بغیر کسی ہنگامی ضرورت کے اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 14 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 10 گھنٹے قبل




