جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ کا ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرلز اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کو فنڈ دینے دیناآئین قانون کے مطابق ہے ؟،ترقیاتی فنڈز قانون ،آئین اور عدالتی فیصلے کے مطابق ہیں تومعاملہ بند کردیں گے ۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کرعدالت کو آگاہ کریں ،ترقیاتی فنڈز آئین کے مطابق نہ ہوئے تو کارروائی ہوگی ،عدالتی کارروائی پر بنچ کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال ہوگا۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت سے ہدایات لے کرعدالت کو آگاہ کروں گا،جوبھی کام ہوگا قانون ،آئین اورعدالتی فیصلوں کی روشنی میں ہوگا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں 50 ،50 کروڑ کے فنڈز دینے کااعلان کیاتھا۔

 

کھیل

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار

انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہےلیکن بھارتی حکومت نےبلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سےانکار کر دیا۔

یہ بات اہم ہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو  کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بھارتی کامیڈین اور پروڈیوسے کے درمیان ہاتھا پائی

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں کےدرمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا اور تلخ کلامی سےشروع ہونے والے جھگڑے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ دلیپ جوشی نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی کامیڈین اور پروڈیوسے کے درمیان ہاتھا پائی

 

بھارت کا مشہورکامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے اداکار دلیپ جوشی اور شوکے پروڈیوسروہدایتکار اسیت کمار مودی کےدرمیان سخت تلخ کلامی ہوگئی۔

بھارتی میڈیاکو اندرونی ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ اس کی وجہ دلیپ جوشی کی جانب سے اسیت کمار سےچند دن کی چھٹی مانگنا تھی  تاہم اسیت کمار نےاجازت نہیں دی بلکہ ٹھیک سے بات بھی نہ کی جس پر دلیپ جوشی مشتعل ہوگئے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں کےدرمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا اور تلخ کلامی سےشروع ہونے والے جھگڑے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ دلیپ جوشی نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کش شاہ کے شوٹ کا یہ آخری دن تھا اور دلیپ جوشی اسیت کمار کےانتظار میں بیٹھےتھےکہ وہ نکلیں تو ان سے چھٹی کی بات کریں لیکن اسیت کمار باہر نکلےتو انہوں نے دلیپ جوشی کو نظر انداز کرکےکش سے ملنے چلےگئے، اس بات پردلیپ جوشی کو بہت غصہ آیا اور دونوں میں اس حوالے سے تلخ کلامی ہوئی، اس دوران دلیپ نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا اور شو سے کنارہ کشی اختیار کرنےکی بھی دھمکی دی تاہم اسیت نےانہیں ٹھنڈا کیا۔

 



پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی

تنظیم مغربی کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان   میتھیوملر نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امنا مغربی کنارے میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ اسرائیلی تنظیم  پابندیوں کے باعث امریکا سے مالی لین دین نہیں کرسکتی، امریکا میں امنا کے تمام اثاثے منجمد کردیے۔

تنظیم امنا مغربی کنارے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔

پابندیاں عائد ہونے کے بعد امریکا میں قائم اسرائیلی بینک اور دیگر ادارے اس تنظیم کو سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے، امریکی شہری اور تنظیمیں بھی اس کو چندہ نہیں دے سکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll