کورونا ویکسین لگانے کےعمل کا باقاعدہ آغاز،اسدعمر کا طبی عملے کوخراج تحسین
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے قومی مہم کا آغاز کیا جبکہ تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر تمام صوبوں میں بھی ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا گیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے اس موقع پر کہا کہ یہ تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ مشکل حالات میں ہم نے بہترین نتائج حاصل کیے ، تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاق نے اسلام آباد سے مل کر کام کیا ہے اور کورونا کو ایک سال ہوگیا ، مشکل حالات اور خطرات پر قابو پانے میں سوچ اور امید سے بہتر نتائج آئے۔انہوں نے ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیرو ہیں ، ملک پر جب مشکل وقت آتا ہے تو تمام پاکستانی ملک کر کام کرتے ہیں۔ اسد عمر نے چین کی حکومت کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
اس حوالے سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ویکسین کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم قدم ہے ، ہماری آبادی 22 کروڑ ہے جس میں سے 10 کروڑ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں کیونکہ دنیا بھر میں یہ ویکسین 18 سال کی عمر سے زائد کے افراد کو لگائی جاتی ہیں۔ کل وزیراعظم نے علامتی طور پر اسلام آباد کے ایک بڑے ہسپتال کے ڈاکٹر کو اپنے سامنے ویکسین لگوائی جس کے بعد آج ملک کے تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں وہاں کی قیادت کے سامنے اس مہم کا باقاعد آغاز ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سائنو فارم ایک بہترین ویکسین ہے جس کی افادیت 86 سے 89 فیصد بتائی جاتی ہے جو اچھی شرح ہے۔ 30جون سے پہلے 17 ملین کورونا ویکسین کی خوراکیں ہمیں مل جائیں گی۔
پنجاب
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا افتتاح کیا، عثمان بزدار کاکہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں صوبے کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کی مہم کا آج باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے، کوروناویکسین لگانے کیلئے پنجاب میں 189مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ ویکسی نیشن مراکز میں ویکسین لگوانے والوں کا مکمل ڈیٹامحفوظ رکھا جائے گاجبکہ 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ کیئرورکرز کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے - پنجاب کے 36 اضلاع میں اب تک 600 سے زائد افرادکو تکنیکی تربیت فراہم کی گئی ہے ، 70 ہزار کورونا ویکسین کی ڈوززپنجاب کو ملی ہیں اور مزید ویکسین بھی اگلے تین ہفتے میں مل جائے گی ۔ کوروناویکسین کومحفوظ رکھنے کیلئے پنجاب کے 36 اضلاع میں 2500 آئس لائن ریفریجریٹرزکا انتظام کیا گیا ہے۔
سندھ
این سی او سی میں باقاعدہ کورونا مہم کے آغاز کے بعد سندھ میں بھی اس سلسلے میں ایک تقریب ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال اوجھا کیمپس بھی منعقد کی گئی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ویکسنیشن کے آغاز پرصوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 83 ہزار خوراکیں آئی ہیں اور آج سے یہ مہم شروع کر رہے ہیں جبکہ کراچی کے تمام اضلاع سمیت جامشورو اور بینظیر آباد میں بھی سینٹر کھولے گئے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ مار چ کے اوائل تک تمام ہیلتھ ورکرز کو ویکسین فراہم کردی جائے جس کے بعد 60 سال سے بڑے افراد کو دوسرے مرحلے میں ویکسین فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ جب تک 80 سے 90 فیصد لوگوں کو ویکسین نہیں لگ جاتی ،آپ ماسک نہیں اتاریں ۔میں تمام لوگوں سے ویکسین لگانے کی درخواست کرتی ہوں کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے خطاب میں کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، میں اپنے چینی حکومت اور چینی بھائیوں کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے ایک مرتبہ پھر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے 1967 میں کہا تھا کہ مشکل وقت میں صرف چین ساتھ کھڑا تھا،آج ایک بار پھر چین نے دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں بھی بیک وقت ویکسی نیشن لگانے کے عمل کا آغاز ہوا، ویکسین لگانے کی تقریب نصیر اللہ بابر ہسپتال میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے خیبر پختونخوا کوابتدائی طور پر 16 ہزار ویکسین موصول ہوئی ہیں، وفاقی حکومت کی گائیڈلائنز کے مطابق یہ ویکسین صوبے کے 8 اضلاع میں ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے، کورونا صورتحال میں ہیلتھ ورکرز بشمول ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور دیگر عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
بلوچستان
کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےکورونا ویکسین مہم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر منعقد تقریب میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بلوچستان کیلئے 10 ہزار ویکسن فراہم کی جارہی ہے اور اب تک 5 ہزار ویکسین کوئٹہ پہنچ چکی ہیں۔ ویکسین کوئٹہ لسبیلہ چاغی اور دیگر اضلاع کو فراہم کیے گئے ہیں۔ سیکریٹری صحت نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسن لگائی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت اور این سی او سی کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں پہلے مرحلے میں ویکسین دی، کوشش کریں گے کہ جو لوگ ہیلتھ ورکرز کے ساتھ فرنٹ لائن پر ہے ان کو کور کیا جائے۔ کورونا ایک بہت بڑا چیلنج تھا ہم دعا گو ہیں ان ڈاکٹرز اور پرامیڈیکس کا جو کورونا کو سامنا کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل چین سے کورونا ویکسین لانے والا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا تھا۔ چین کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین سائنوفارم کی 5 لاکھ ڈوزز تحفے میں دی گئیں ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پارلیمانی وعدہ خلافی ہے، پیپلزپارٹی کو فیصلہ قبول نہیں: خورشید شاہ
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- 13 گھنٹے قبل

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 14 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 13 گھنٹے قبل

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 14 گھنٹے قبل

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
- 10 گھنٹے قبل

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 10 گھنٹے قبل

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 13 گھنٹے قبل

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- 14 گھنٹے قبل