جی این این سوشل

کھیل

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ (کل )ہوگا

پاکستان اپنا نواں اور آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ (کل )ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پونے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایدیشن میں کل(ہفتہ کو) د و میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجو صبح 10 بجے شروع ہوگا،دوسرا میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن بھارت میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ میں کل (ہفتہ کو) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا پہلا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونےمیں کھیلا جائے گا جو صبح دس بجے شروع ہوگا۔

دوسرے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈنز گارڈنز،کولکتہ کے مقام میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ پاکستان ٹیم کا نواں اور آخری لیگ میچ ہوگا ۔میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔پاکستان کی ٹیم کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے انگلینڈ کو بڑے مارجن سے جیتنا ضروری ہوگا۔ میزبان بھارت ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ہی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

جرم

ملک سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ڈائریکٹراے این ایف

پوست کی کاشت میں کمی آئی ہے، وہیں سینتھیتک ڈرگس کی پیدا وار میں اضافہ ہوا ہے، سہیل سجیل حیدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ڈائریکٹراے این ایف

ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سہیل سجیل حیدر نے کہا ہے کہ ملک سے منشیات کا خاتمہ کرنا اے این ایف کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ہمارے پڑوسی ملک میں پوست کی کاشت میں کمی آئی ہے، وہیں سینتھیتک ڈرگس کی پیدا وار میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان 2001 سے منشیات سے پاک ملک کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھا ہوا ہے مگر آج بھی اے این ایف کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں پوست کی کاشت کو روکنے کے لیے سالانہ بنیادوں پر دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں کرنی ہوتی ہیں، رواں سال 1 ہزار 115 رقبے پر پوست کی کاشت کو ختم کیا گیا، اے این ایف کی اس مہم کو پروپیگنڈا بنانے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر اس کی رسد اور غیر قانون نقل و حرکت میں اضافہ ہوا، منشیات کے اسمگلنگ میں خواتین اور بچوں کا استعامل ہونا سماجی اخلاقی نظام کے لیے سنگین خطرہ ہے، ملک دشمن عناصر اس کھیل میں کالج، یونیورسٹی اور اسکول کے طلبا کو بھی استعمال کرتے ہیں۔

ڈائریکٹراے این ایف نے مزید کہا کہ بیرون ملک جانے والے طلبا کی ایک تعداد بھی ڈرگس اسمگل کرنے میں ملوث ہے، اس وجہ سے بین الاقوامی اور سفارتی سطح پر ہمارے تعلقات ہورہے ہیں اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے 2024 کے آپریشن کا جائزہ لیا جائے تو اس سال اے این ایف نے کارروائی کر کے 1 لاکھ 13 ہزار 798 کلو گرام منشیات بر آمد کی جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ساڑھے 6 ارب ڈالر ہے، اس دوران 1 ہزار 406 گرفتاریاں ہوئی جن میں غیر ملکی لوگ اور خواتین بھی شامل تھے، اس جنگ میں 3 اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک خیرات پر نہیں چل سکتا سب کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا، وزیر خزا نہ

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے، آئی ٹی کا بجٹ ہم نے بڑھایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک خیرات پر نہیں چل سکتا سب کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا، وزیر خزا نہ

سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک خیرات پر نہیں چل سکتا سب کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک کا استحکام معیشت کی بنیاد ہے، روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے سے معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا پڑے گا، نجی شعبے کو پاکستان کو لیڈ کرنا ہو گا، فری لانسرز کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے، آئی ٹی کا بجٹ ہم نے بڑھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی سیکٹر میں بھی گروتھ  کو بڑھایا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل

 فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل

احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل کردیا گیا ،  احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔  

فیصلے کےمطابق نیب ترامیم کے تحت 500 ملین سے کم کے مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں مال مقدمہ کی قیمت 500 ملین سے کم ہے، لحاظہ توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، توشہ خانہ ٹو مقدمہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کیا جاتا ہے۔   

 فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں، فریقین کے وکلاء کل 10 ستمبر کو سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔   

عدالت نے  فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت  کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کیس  سپیشل جج سنٹرل امجد رانجھا کو منتقل  کردیا۔     

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll