جی این این سوشل

پاکستان

کوئی سابق وزیر مشیر یا معاون خصوصی سرکاری گاڑی گھر لے کر نہیں گیا،مرتضی سولنگی

رولز کے تحت غیر معمولی صورتحال میں پرائیویٹ وکلا کی خدمات حاصل کرنا پڑتی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئی سابق وزیر مشیر یا معاون خصوصی سرکاری گاڑی گھر لے کر نہیں گیا،مرتضی سولنگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ کوئی سابق وزیر مشیر یا معاون خصوصی سرکاری گاڑی گھر لے کر نہیں گیا۔

جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر زرقہ سہروردی تیمور، شہادت اعوان اور کامران مرتضی کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کابینہ کے اکثر ارکان کے پاس 1800 سی سی کی گاڑیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رولز کے تحت غیر معمولی صورتحال میں پرائیویٹ وکلا کی خدمات حاصل کرنا پڑتی ہیں۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ لا افسران کی تعیناتی کا معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے تاکہ اس پر تفصیلی غور کیا جا سکے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ لا افسران 20، 20 مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں اور ان کو معاوضہ بھی ان کی محنت کے برابر نہیں ملتا۔

پاکستان

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی :ایک افسوسناک واقعے میں شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا جس کے بعد طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز نمبر جی 9512 شارجہ سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ اچانک 42 سالہ مسافر کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ 

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر اجازت دیتے ہوئے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کا حکم دیا۔ تاہم جب طبی عملہ مسافر کا معائنہ کرنے پہنچا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش کو ائیر لائن کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد ازاں طیارہ میت لے کر صبح سوا 6 بجے کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوںکا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو کیا تھا لیکن اب تک بیرونی فنانسنگ کا گیپ پورا نہیں کر پایا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوںکا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں

اسلام آباد :آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 18 ستمبر تک کے لیے جاری کیے گئے اپنے اجلاسوں کے شیڈول میں پاکستان کا معاملہ شامل نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری کے لیے ابھی بھی کئی رکاوٹیں عبور کرنا ہوں گی اور بیرونی فنانسنگ کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو کیا تھا لیکن اب تک بیرونی فنانسنگ کا گیپ پورا نہیں کر پایا ۔ اس کے نتیجے میں آئی ایم ایف نے پاکستان کا معاملہ مؤخر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 3 سے 5 ارب ڈالر کے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ اس گیپ کو پورا کرنے کے لیے پاکستان نے مختلف ممالک اور اداروں سے قرض کی درخواستیں کی ہیں۔ ان میں اسلامک ڈویلپمنٹ بینک، اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور سعودی عرب شامل ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کی درخواست بھی کی ہے۔

آئی ایم اف نے پاکستان کو بتایا ہے کہ پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد ہی پاکستان کا ایجنڈا شامل کیا جائے گا۔ پاکستان کو اب ان شرائط کو پورا کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نائیجیریا میں آئل ٹینکر حادثہ: 48 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

آئل ٹینکر کی ٹکر کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد زوردار دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائیجیریا میں آئل ٹینکر حادثہ: 48 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

مئیڈوگری: نائیجیریا کے ایک اور دل دہلا دینے والے واقعے میں مئیڈوگری میں ایک آئل ٹینکر کی ایک اور گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد جاں بحق ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق آئل ٹینکر جب سڑک سے گزر رہا تھا تو اس کی ٹکر مسافروں اور مویشیوں سے بھری ایک اور گاڑی سے ہوگئی۔ اس ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد زوردار دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹانے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت انتہائی نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے حادثات معمول ہیں۔ 2020 میں ہی اس طرح کے حادثات میں 500 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔ 

اس حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجہ آئل ٹینکر ڈرائیور کی لاپرواہی یا سڑک پر موجود کسی رکاوٹ کا ٹکرانا ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll