جی این این سوشل

تفریح

سارہ علی خان کی قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ دیوالی پارٹی

اننیا پانڈے جیسی بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سارہ علی خان کی  قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ دیوالی پارٹی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ممبئی: سارہ علی خان کی دیوالی پارٹی میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

سارہ علی خان نے جمعرات کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے خاندان اور انڈسٹری کے دوستوں کے لیے دیوالی پارٹی کا اہتمام کیا۔

اس پارٹی میں کرن جوہر اور اننیا پانڈے جیسی بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اداکار کارتک آریان اور آدتیہ رائے کپور بھی اس تقریب میں شامل ہوئے۔ پارٹی کی اندرونی تصاویر اب باہر آچکی ہیں اور ان میں سارہ کی ماں، اداکار امرتا سنگھ بھی ہیں۔

منیش نے اپنی اور سارہ کی ایک سیلفی بھی شیئر کی۔ ایک گروپ سیلفی جس میں سارہ، منیش، سارہ کی والدہ امریتا سنگھ، اور دیگر مہمانوں، جیسے ندھی دتہ، سدھی دتہ، اور سابق اداکار بندیا دتہ کو بھی ڈیزائنر نے شیئر کیا تھا۔

 

پاکستان

سپریم کورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے 2کمپیوٹر زچوری، مقدمہ درج

کمپیوٹر تیسری منزل کے ایک کمرے میں رکھے گئے تھے جہاں سے انہیں چوری کیا گیا، ایف آئی آرکا متن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے 2کمپیوٹر زچوری، مقدمہ درج

اسلام آباد : ملک کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان سے لاکھوں روپے مالیت کے دو جدید کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ کمپیوٹر تیسری منزل کے ایک کمرے میں رکھے گئے تھے جہاں سے انہیں چوری کیا گیا۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج سے دو ملازمین فیصل اور زاہد کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا ہے ۔ چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز میں جدید ترین سی پی یو اور ایل سی ڈیز لگے ہوئے تھے جن کی مجموعی قیمت تقریباً 6 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ 

پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی ہے ۔ سپریم کورٹ انتظامیہ نے بھی اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کے لیے ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی :ایک افسوسناک واقعے میں شارجہ سے ڈھاکہ جانے والی ایک غیر ملکی پرواز میں سوار ایک مسافر کا انتقال ہو گیا جس کے بعد طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ 

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز نمبر جی 9512 شارجہ سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ اچانک 42 سالہ مسافر کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ 

ایئر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر اجازت دیتے ہوئے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کا حکم دیا۔ تاہم جب طبی عملہ مسافر کا معائنہ کرنے پہنچا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش کو ائیر لائن کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد ازاں طیارہ میت لے کر صبح سوا 6 بجے کراچی سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے ہو گا،8نکاتی ایجنڈا جاری

اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی، وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے ہو گا،8نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی، وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہو گا۔

 ضلع وزیرآباد میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی پر توجہ دلاؤ نوٹس سمیت حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل پروازوں کے لیے بندش پر توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ 

صدرمملکت آصف علی زرداری کے دونوں ایوانوں پر مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈے پر موجود ہے، نقطہ اعتراض کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی بات ہو سکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll