جی این این سوشل

پاکستان

نگران وزیر اعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

انوار الحق کاکڑ فلسطین میں حالیہ صورتحال پر منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وزیر اعظم 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

نگران  وزیرِ اعظم فلسطین میں حالیہ صورتحال پر منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختلف سربراہانِ ممالک سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پاکستان

اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا، حکومت ہتھکنڈے آزما رہی ہے ، شوکت بسرا

مسلم لیگ(ن) کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود آج کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، جعلی اور بزدل حکمرانوں سن لو، روک سکو تو روک لو‏، آج کا جلسہ آپ کی آنکھیں کھول دے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا، حکومت ہتھکنڈے آزما رہی ہے ، شوکت بسرا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی ساری سیاست 9 مئی کے بیانیے پر قائم ہے، مریم صفدر نے اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا ہے اور کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے سے ان کے کرتوت عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود آج کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، جعلی اور بزدل حکمرانوں سن لو، روک سکو تو روک لو‏، آج کا جلسہ آپ کی آنکھیں کھول دے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بی بی چیخیں مت آپ تو خود خیرات کی سیٹوں پر وزیر بنی ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ نواز شریف ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہارے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو پھر جلسے کرتی ہے لیکن مسلم لیگ(ن) تو اب جلسی کرنے کے قابل بھی نہیں رہی جبکہ عمران خان نے کوئی این آر او نہیں مانگا اور وہ بہادری سے جیل میں آپ کے ظلم و بربریت کا مقابلہ کررہا ہے۔

شوکت بسرا نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی ساری سیاست 9 مئی کے بیانیے پر قائم ہے، ٹک ٹاکرز مریم صفدر نے اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا ہے، کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے سے آپ کی کرتوتیں عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہیں۔

شوکت بسرا کا مزید کہنا تھا کہ جب تک آپ عمران خان کا نام نہ لے لیں، آپ کا تو کھانا ہضم نہیں ہوتا، نیب قانون میں ترمیم کر کے شریف اور زرداری فیملی کو این آر او ٹو دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں۔

 سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلسے کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں سزا تو ملے گی، ‎نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست نو مئی کے مجرم نے دی۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے، مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ نیب قانون کو “چوروں کا قانون” کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لئے بنایا گیا ہے اور ‘این آر او’ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے، این آراو بھی مانگتا ہے اور جلسے بھی کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود ‘این آر او’ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، ہر روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے، جرم کا حساب نہیں دیتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

اطہر وقار عظیم نے پسماندگان میں ایک بیٹا چھوڑا ہے، ان کی خدمات اور شوبز کی دنیا میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار عظیم کا 76 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا، ان کی تدفین منگل کو کراچی میں کی جائے گی۔

میڈیا کے مطابق معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار عظیم نے کئی سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم کے انٹرویوز پروڈیوس کیے، انہوں نے متعدد شوبز شخصیات کے انٹرویز بھی ترتیب دیے۔

بھارت کے خلاف شارجہ میں تاریخی کرکٹ میچ کی کوریج کی، ورلڈکپ کرکٹ 1987 سمیت ہاکی اور اسکواش کے متعدد کھیلوں کے ایونٹس کی کوریج کی ، اطہر وقار عظیم ہم نیٹ ورک کے بانی اراکین میں شامل تھے، وہ ہم ٹی وی ، ہم مصالحہ اور ہم نیوز سمیت دیگر چینلز کی لانچنگ ٹیم میں شامل تھے جب کہ اطہر وقار عظیم پی ٹی وی میں ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اور جنرل مینیجر کراچی سینٹر بھی رہے۔

اطہر وقار عظیم نے پسماندگان میں ایک بیٹا چھوڑا ہے، ان کی خدمات اور شوبز کی دنیا میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اطہر وقار عظیم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا، 50 سال پر محیط اطہر وقار عظیم کا پیشہ ورانہ کیریئر آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے پی ٹی وی نیوز کے سابق ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اطہر وقار عظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطہر وقار عظیم کی پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll