جی این این سوشل

تفریح

آسٹریلوی گلوکار، اداکار جانی روفو انتقال کر گئے

روفو مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں پیدا ہوئے اور کینسر کی تشخیص کے بعد کام سے وقفہ لے لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آسٹریلوی گلوکار، اداکار جانی روفو انتقال کر گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پرتھ: آسٹریلوی گلوکار اور ہوم اینڈ اوے اداکار جانی روفو 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیلی ویژن اسٹار اور گلوکار جانی روفو دماغی کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

جانی روفو کو 2017 میں دماغی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے آسٹریلیا میں اس مرض کے لیے فنڈ ریزنگ اور آگاہی مہم میں حصہ لیا۔

ٹی وی سٹار کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ بیماری سے آخری دم تک لڑتے ہوئے جمعہ کو انتقال کر گئے اور انہیں ایک باصلاحیت اور دلکش لڑکے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

روفو مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں پیدا ہوئے اور کینسر کی تشخیص کے بعد کام سے وقفہ لے لیا۔

واضح رہے کہ جانی روفو نے ریئلٹی شو ایکس فیکٹر آسٹریلیا سے شہرت حاصل کی۔

پاکستان

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک

افغان طالبان کی پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کے بعد اب بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت،  پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی، جس کا پاکستان آرمی کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، دہشتگرد حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید 2کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں مونکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں افراد گزشتہ رات خلیجی ملک سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے تھے جنہیں بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ اسٹاف نے جسم پر خراش کی علامات پر پمز اسپتال بھجوادیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دونوں ایم پاکس سے متاثرہ ہیں ، 27 سالہ نوجوان کا تعلق فیصل آباد اور 35 سالہ شہری گوجر خان کا رہائشی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے قومی ادارہ صحت بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ایلون مسک نے خلا میں بھی پوزیشن مضبوط کرلی

تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ملکوں میں فعال ہے اور اِس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک نے خلا میں بھی پوزیشن مضبوط کرلی

ٹیسلا، سپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے زمین کے ساتھ ساتھ خلا میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ اس وقت زمین کے مدار میں گردش کرنے والے دو تہائی مصنوعی سیاروں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔

مصنوعی سیاروں سے متعلق معلومات رکھنے والے گروپ سیلس ٹریک نے تبایا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس 62 فیصد فعال سیٹلائٹس کو کنٹرول کر رہی ہے۔ ان کی تعداد 6370 ہے۔

اسپیس ایکس نے 2019 میں اپنا پہلا سیٹلائٹ لانچ کیا۔ اس کے بعد سے وہ یومیہ 3 کے اوسط سے مصنوعی سیارے زمین کے مدار میں بھیج رہی ہے۔ایلون مسک کے زیرِتصرف مصنوعی سیاروں کی تعداد برطانوی حریف ادارے وین ویب کے مصنوعی سیاروں کی تعداد سے 10 گنا ہے۔

تیز رفتار انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کنیکٹیویٹی فراہم کرنے والا سٹار لنک کانسٹیلیشن 102 ملکوں میں فعال ہے اور اِس کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔

سپیس ایکس 42 ہزار سیٹلائٹس لانچ کرنا چاہتا ہے۔ اقتصادی اور انٹرنیٹ سے متعلق پابندیوں کے باعث ایران، شمالی کوریا، چین، افغانستان، روس اور شام کو سپیس ایکس کی فہرست سے فی الحال باہر رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll