جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی دارالحکومت میں نجی سکولز کے زیر اہتمام تین روزہ’’سیرت طیبہ ایکسپو‘‘ کل (11نومبر)شروع ہو گی

یہ ایکسپو پپس سکولز بی- 17 کیمپس ملٹی گارڈنز سوسائٹی، اسلام آباد میں 11 سے 13 نومبر تک منعقد ہو گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی دارالحکومت میں نجی سکولز کے زیر اہتمام تین روزہ’’سیرت طیبہ ایکسپو‘‘ کل (11نومبر)شروع ہو گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نجی سکولز کے زیر اہتمام تین روزہ ’’سیرت طیبہ ایکسپو‘‘ 11 نومبر کو شروع ہو گی جس میں تعلیمی اداروں کے بچے پریزنٹیشز، تحقیقی مقالاجات ،ماڈلز اور پراجیکٹس اور دیگرعملی سرگرمیوں کے ذریعے حضرت محمدﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو منفرد انداز میں اجاگر کریں گے۔

یو ایس انٹرنیشنل سکولز اور پپس سکولز سسٹم کےاشتراک کار سے یہ ایکسپو پپس سکولز بی- 17 کیمپس ملٹی گارڈنز سوسائٹی، اسلام آباد میں 11 سے 13 نومبر تک منعقد ہو گی جو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک طالب علموں اور عوام کے لئے کھلی رہے گی۔

ایکسپو کے منتظمین نے بتایا کہ اپنی نوعیت کی اس منفرد اور معلوماتی نمائش میں مختلف سکولوں کے بچے شرکت کررہے ہیں اور نبی آخر الزمان ﷺسے اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے آپ ؐکے اسوہ حسنہ کومتعدد عملی سرگرمیوں کے ذریعے اپنا رول ماڈل بناتے نظر آئیں گے۔

پاکستان

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں۔

 سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلسے کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں سزا تو ملے گی، ‎نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست نو مئی کے مجرم نے دی۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے، مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ نیب قانون کو “چوروں کا قانون” کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لئے بنایا گیا ہے اور ‘این آر او’ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے، این آراو بھی مانگتا ہے اور جلسے بھی کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود ‘این آر او’ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، ہر روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے، جرم کا حساب نہیں دیتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

اطہر وقار عظیم نے پسماندگان میں ایک بیٹا چھوڑا ہے، ان کی خدمات اور شوبز کی دنیا میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار عظیم کا 76 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا، ان کی تدفین منگل کو کراچی میں کی جائے گی۔

میڈیا کے مطابق معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اطہر وقار عظیم نے کئی سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم کے انٹرویوز پروڈیوس کیے، انہوں نے متعدد شوبز شخصیات کے انٹرویز بھی ترتیب دیے۔

بھارت کے خلاف شارجہ میں تاریخی کرکٹ میچ کی کوریج کی، ورلڈکپ کرکٹ 1987 سمیت ہاکی اور اسکواش کے متعدد کھیلوں کے ایونٹس کی کوریج کی ، اطہر وقار عظیم ہم نیٹ ورک کے بانی اراکین میں شامل تھے، وہ ہم ٹی وی ، ہم مصالحہ اور ہم نیوز سمیت دیگر چینلز کی لانچنگ ٹیم میں شامل تھے جب کہ اطہر وقار عظیم پی ٹی وی میں ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اور جنرل مینیجر کراچی سینٹر بھی رہے۔

اطہر وقار عظیم نے پسماندگان میں ایک بیٹا چھوڑا ہے، ان کی خدمات اور شوبز کی دنیا میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اطہر وقار عظیم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا، 50 سال پر محیط اطہر وقار عظیم کا پیشہ ورانہ کیریئر آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے پی ٹی وی نیوز کے سابق ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز اطہر وقار عظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطہر وقار عظیم کی پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک

افغان طالبان کی پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کے بعد اب بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت،  پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی، جس کا پاکستان آرمی کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، دہشتگرد حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll