نواز شریف 4 دن کےلئے جیل میں چلے جاتے تو ان کا قد بڑھ جاتا، رہنما پیپلز پارٹی
وزیر اعظم لاہور سے آئے یا لاڑکانہ سے بس ووٹ کی طاقت سے آنا چاہیے، خورشید شاہ


رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے وزیر اعظم لاہور سے آئے یا لاڑکانہ سے بس ووٹ کی طاقت سے آنا چاہیے، نواز شریف 4 دن کےلئے جیل میں چلے جاتے تو ان کا قد بڑھ جاتا۔گھوڑے پر بیٹھ کر مولا جٹ کی طرح آتے تو ان کی عزت میں اضافہ ہوتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا، اگر میاں صاحب سیدھے 4 دن کے لئے جیل چلے جاتے تو سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن نہیں ہو سکیں گے اگر پنکچر کیے گئے ہوں، اگر کسی کو زور زبردستی اقتدار میں بٹھایا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر سلیکشن ہوتی رہی ووٹ استعمال کرنے کا موقع نہ دیا تو نقصان ہوگا عوام سے بات کی جائے، زور زبردستی والی حکومت نہیں چلے گی۔ جب آزادانہ ووٹ ڈالا جاتا ہے تو فیصلے آزادانہ ہوتے ہیں اور ہم سے پوچھیں جو کمٹمنٹ کی وہ پوری کی یا نہیں۔
نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ موٹروے کے علاوہ انہوں نے کیا کیا؟ تجارت کے لیے موٹروے نہیں پورٹ بنایا جاتا ہے، بجلی کے کارخانے لگائے کھربوں کا نقصان ہوگیا تھر کول چل رہا ہے 2600 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے۔ وزیر اعظم لاڑکانہ کا ہو یا لاہور کا ووٹ کے ذریعے روکیں لاٹھی کے ذریعے نہ روکیں۔
انہوں نے کہا کہ چار دن جیل جاتے میاں صاحب کا قد بڑھ جاتا لیکن نئی روایت بن گئی ہے کہ ہائی کورٹ چلے جائیں تو ریڈ کارپٹ بچھا کر خوش آمدید کہا جاتا ہے، جیل نہ جانے سے نوازشریف کا قد چھوٹا ہوا ہے بڑا نہیں ہوا۔
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں نواز شریف کے سیاسی فیصلوں پر کہوں گا کہ پاکستان کے عوام کو دیکھنا چاہیے ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کے لیے سب کچھ ہو رہا ہے۔ اللہ کرے ملک میں جمہوریت بحال ہوجائے انتخابات ہو جائیں۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 11 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 17 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 17 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago







